اِعجاز احمدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 128 of 566

اِعجاز احمدی — Page 128

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۲۸ اعجاز احمدی نعیمه نزول المسیح حضرت عیسی علیہ السلام کو اپنی تمام عمر میں صرف صلیب کی ہی مصیبت پیش آئی تھی ۔ اور عد بیث سے ثابت ہے کہ مریم کو تمام عمر میں اسی واقعہ سے سخت غم پہنچا تھا۔ پس یہ آیت بلند آواز سے پکار رہی ہے کہ اس واقعہ صلیب کے بعد خدا تعالیٰ نے اس آفت سے حضرت عیسی کو نجات دے کر اس موذی ملک سے کسی دوسرے ملک میں پہنچادیا تھا جہاں پانی صاف کے چشمے بہتے تھے اور اونچا ٹیلہ تھا ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا آسمان پر بھی کوئی چشمہ دار ٹیلہ ہے جس پر خدا تعالیٰ نے واقعہ صلیب کے بعد حضرت مسیح کو جا بٹھایا اور ماں کو بھی۔ اور حضرت مسیح کے سوانح میں غور کر کے کوئی نظیر تو پیش کرو کہ کسی مصیبت کے بعد انہیں ایسے ملک میں جگہ (۲۰) دی گئی ہو جو آرام گاہ اور جنت نظیر ہو اور بڑا ٹیلہ ہو تمام دنیا سے بلند ۔ اور چشمے جاری ہوں ۔ پس آپ کے خیال کے رو سے خدا تعالیٰ نعوذ باللہ صریح جھوٹا ٹھہرتا ہے کہ وہ تو صلیب کے بعد ٹیلہ کا ذکر کرتا ہے جس میں عیسیٰ اور اُس کی ماں کو جگہ دی گئی اور آپ لوگ خواہ مخواہ اُس کو آسمان پر بٹھاتے ہیں اور محض بے کار ۔ بھلا بتلاؤ تو سہی کہ نبی ہو کر اتنی مدت کیوں بے کا ر بیٹھ رہا ہے اور پھر آپ لوگ اور مولوی ثناء اللہ جو اس آیت سے انکار کر کے دوسرے آسمان پر اُس کو پہنچاتے ہیں اس بات کا کچھ جواب نہیں دے سکتے کہ زندہ مردوں کی روحوں میں کیوں جا بیٹھا۔ وہ لوگ تو اس دنیا سے باہر ہو گئے ہیں اور دوسرے جہاں میں پہنچ گئے ۔ کیا وہ بھی دوسرے جہان میں پہنچ گیا ہے۔ اور خدا پر یہ بھی جھوٹ ہے کہ گویا خدا نے یہودیوں کا مطلب نہیں سمجھا اور سوال دیگر جواب دیگر کی مثل اپنے پر صادق کی۔ یہودی تو کہتے تھے کہ مسیح کی روح کا خدا کی طرف رفع نہیں ہوا اور خدا ان کا یہ جواب دیتا ہے کہ میں نے اس کو زندہ مع جسم دوسرے آسمان پر اُٹھا لیا اور پھر کسی وقت ماروں گا۔ بھلا یہ کیا جواب ہوا۔ سوال تو یہ تھا کہ مرنے کے بعد میسی کا رفع نہیں ہوا اور نعوذ باللہ وہ ملعون ہے اس سوال کا جواب تو یہ تھا کہ ابھی تو عیسی نہیں مرا۔ جب مرے گا تو میں اپنی طرف