حجة اللہ — Page 241
۲۴۱ روحانی خزائن جلد ۱۲ حجة الله و تُنكر ما أبدى المُهيمن عزّتى ولا تنتهى بل كالمجانين تشمق (۹۳) اور خدا نے جو ہماری عزت ظاہر کی اس سے تو انکار کرتا ہے اور باز نہیں آتا بلکہ دیوانوں کی طرح خوش ہوتا ہے وبون بعيد بين شِلْقٍ وقِرْشِنا فبلعكم كالقرش يا أهلَ عَمُلَقِ اور چھوٹی مچھلی اور ہماری بڑی مچھلی میں بڑا فرق ہے پس ہم تمہیں بڑی مچھلی کی طرح نگل لیں گے اے ظالموں ونحن بحمد الله نلنا مدارجا وصـرتـم كـميـت أو كخَشُبٍ مُدَهْدَقِ اور ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے مدارج تک پہنچ گئے اور تم مردہ کی طرح ہو گئے یا ٹوٹی ہوئی لکڑی کی طرح اطت بنا الأنوار من كل جانب ومن أفقنا شمس المحاسن تُشرِقِ ہر ایک طرف سے ہمیں نور محیط ہو گئے ہیں اور ہمارے اُفق سے آفتاب محاسن طلوع کرتا ہے وينمو من الرحمن حق مطهر وما كان مِن غُولٍ فيـفـنَـى ويُـمَـحَـقِ اور خدا کی بات نشو و نما پاتی ہے اور جو شیطان کی طرف سے ہو وہ فنا ہو جاتا ہے اور نقصان پذیر ہو جاتا ہے وَوَاللَّهِ إِني مؤمنٌ ومُحِبّهُ أأنت علينا باب ذي المجد تُغلق اور بخدا میں مومن اور محب خدا ہوں کیا تو ہم پر خدا تعالیٰ کا دروازہ بند کرتا وتذكرني كالمفسدين مُحقِّرًا تقول فقير مفلس بل كمُدْحَقِ اور مجھے تحقیر سے تو یاد کرتا ہے اور کہا ہے کہ ایک محتاج مفلس بلکہ ایسے آدمی کی طرح ہے جو بالکل بے نصیب ہو أتـفـخــر يا مسكين من قلة النّهى بمال وأولاد وجاه ونُسْتُقِ اے وجہ ނ مال اور اولاد اور مرتبہ اور نوکر چاکروں سے فخر کرتا ہے مسکین کیا کم عقلی کی وما الفخر إلا بالتقاة وبالهدى ولا مال في الدنيا كقلب يتقى اور فخر محض پرہیز گاری کے ساتھ ہے اور دنیا میں کوئی مال پر ہیز گار دل کی طرح نہیں تسبُّ وقد شاهدت صدقى وآيتي وإن الفتى بعد البصيرة يَعْتَقِى تو مجھے گالی دیتا ہے اور میرا صدق اور میری شان دیکھ چکا ہے اور مرد آدمی بصیرت کے بعد بد گوئی سے ٹھہر جاتا ہے على رأس مائةٍ بُعث رجلٌ مجدّد حديث صحيح لا كقول مُلفّق صدی کے سر پر ایک مجدد آیا یہ حدیث صحیح ہے کوئی بناوٹی کا قول نہیں أتعزو إلى الافتراء خباثة وقد عصمنى ربُّ الورى من تخَلُّقِ کیا میری طرف خباثت سے افترا کی تہمت کرتا ہے اور خدا نے مجھے جھوٹ بولنے سے بچایا ہوا ۔