حُجة الاسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 69 of 502

حُجة الاسلام — Page 69

روحانی خزائن جلد ۶ ۶۷ حجة الاسلام میں یقین کرتا ہوں کہ جناب کو بھی وہ انتظام اور شرائط منظور ہوں گے اس لئے مہربانی کر کے اپنی فرصت میں مجھے اطلاع بخشیں کہ آپ ان شرائط کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔ آپ کا تابعدار : ۔ ایچ مارٹن کلارک ایم ڈی سی ایم (اڈنبرا ) ایم۔ آر۔اے۔ ایس سی۔ایم۔ایس شرائط انتظام مباحثه قرار یافتہ مابین عیسائیاں و مسلماناں ( ترجمه از انگریزی) (۱) یہ مباحثہ امرتسر میں ہو گا (۲) ہر ایک جانب میں صرف پچاس اشخاص حاضر ہوں گے۔ پچاس ٹکٹ مرزا غلام احمد صاحب عیسائیوں کو دیں گے اور پچاس ٹکٹ ڈاکٹر کلارک صاحب مرزا صاحب کو مسلمانوں کے لئے دیں گے۔ عیسائیوں کے ٹکٹ مسلمان جمع کریں گے اور مسلمانوں کے عیسائی ۔۳۔ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسلمانوں کی طرف سے اور ڈپٹی عبداللہ آتھم خاں صاحب عیسائیوں کی طرف سے مقابلہ میں آئیں گے ۔ ۴۔ سوائے ان صاحبوں کے (۳۳) اور کسی صاحب کو بولنے کی اجازت نہ ہوگی۔ ہاں یہ صاحب تین شخصوں کو بطور معاون منتخب کر سکتے ہیں مگر ان کو بولنے کا اختیار نہ ہوگا۔ ۵۔ مخالف جانب صحیح صحیح نوٹ بغرض اشاعت لیتے رہیں گے۔ ۶۔ کوئی صاحب کسی جانب سے ایک گھنٹہ سے زیادہ نہ بول سکیں گے۔ ۷۔ انتظامی معاملات میں صدر انجمن کا فیصلہ ناطق مانا جائے گا۔۸۔ دوصدر انجمن ہوں گے یعنی ایک ایک ہر طرف سے جو اس وقت مقرر کئے جائیں گے ۔ ۹۔ جائے مباحثہ کا تقر ر ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب کے اختیار میں ہوگا ۔ ۱۰ ۔ وقت مباحثہ ۶ بجے صبح سے 11 بجے صبح تک ہو گا ۔ 11۔ کل وقت مباحثه دو زمانوں پر منقسم ہو گا ۔ (۱) ۶ دن یعنی روز پیرمئی ۲۲ سے ۲۷ مئی تک ہوگا اور اس وقت میں مرزا صاحب کو اختیار ہوگا کہ اپنا یہ دعوئی پیش کریں کہ ہر ایک مذہب کی صداقت زندہ نشانات سے ثابت کرنی چاہیے جیسے کہ انہوں نے اپنی چٹھی ۴ را پر میل ۱۸۹۳ء موسومہ ڈاکٹر کلارک صاحب میں ظاہر کیا ہے ۔۱۲۔ پھر دوسرا سوال اٹھایا جائے گا۔ پہلے مسئله الوهیت مسیح پر