حقیقةُ الوحی — Page 581
روحانی خزائن جلد ۲۲ ΟΛΙ تتمه کہ میں آپ کے افترا کی وجہ سے کسی انسانی عدالت میں آپ پر نالش نہیں کروں گا۔ سو میں کہتا ۱۳۳۶ ہے ہوں کہ میں نہ صرف انسانی عدالت میں نالش کروں گا بلکہ میں خدا کی عدالت میں بھی نالش نہیں کرتا لیکن چونکہ آپ نے محض جھوٹے اور قابل شرم الزام میرے پر لگائے ہیں اور مجھے ناکردہ گناہ دیکھ دیا ہے اس لئے میں ہرگز یقین نہیں رکھتا کہ میں اس وقت سے پہلے مروں جب تک کہ میرا قادر خدا ان جھوٹے الزاموں سے مجھے بری کر کے آپ کا کاذب ہونا ثابت نہ کرے۔ أَلَا إِنَّ لَعْنَةَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِہین اس کے متعلق قطعی اور یقینی طور پر مجھ کو ار دسمبر ۱۹۰۰ ء روز پنجشنبہ کو یہ الہام ہوا بر مقام فلک شده یا رب گر امیدے دہم مدار عجب۔ بعداا انشاء اللہ تعالی ۔ مگر بہر حال ایک نشان میری بریت کے لئے اس مدت میں ظاہر ہو گا جو آپ کو سخت شرمندہ کرے گا۔ خدا کی کلام پر ہنسی نہ کرو ۔ پہاڑٹل جاتے ہیں دریا خشک ہو سکتے ہیں موسم بدل جاتے ہیں مگر خدا کا کلام نہیں بدلتا جب تک پورا نہ ہوئے۔ اسی طرح میری کتاب اربعین نمبر ۴ صفحہ 19 میں با بو الہی بخش صاحب کی نسبت یہ الہام ہے یریدون ان يروا طمشك والله يريد ان يــریک انعامــه الانعامات المتواترة۔ انت منی بمنزلة اولادى والله وليک وربک فقلنایا نارکونی بردًا یعنی با بو الہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے یا کسی پلیدی اور نا پا کی پر اطلاع پائے مگر خدا تعالیٰ تجھے اپنے انعامات دکھلائے گا جو متواتر ہوں گے۔ اور تجھ میں حیض نہیں بلکہ وہ بچہ ہو گیا ہے ایسا بچہ جو بمنزلہ اطفال اللہ ہے یعنی حیض ایک نا پاک چیز ہے مگر بچہ کا جسم اسی سے تیار ہوتا ہے۔ اسی طرح جب انسان خدا کا ہو جاتا ہے تو جس قدر فطرتی ناپاکی اور گند ہوتا ہے جو انسان کی فطرت کو لگا ہوا ہوتا ہے اُسی سے ایک روحانی جسم تیار ہوتا ہے۔ یہی طمت انسانی ترقیات کا نتیجہ ہے۔ اسی بناء پر صوفیہ کا قول ہے کہ اگر گناہ نہ ہوتا تو انسان کوئی ترقی نہ کر سکتا۔ آدم کی ترقیات کا بھی یہی موجب ہوا۔ اسی وجہ سے ہر ایک نبی مخفی کمزور یوں پر نظر کر کے استغفار