حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 510 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 510

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۱۰ تتمه حقيقة الوحى اور میں ہمیشہ اس بارہ میں خدا تعالیٰ سے دعا کرتا تھا اور کا ذب کی موت چاہتا تھا چنانچہ کئی دفعہ خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی کہ تو غالب ہوگا اور دشمن ہلاک کیا جائے گا اور پھر ڈوئی کے مرنے سے قریبا پندرہ دن پہلے خدا تعالیٰ نے اپنی کلام کے ذریعہ سے مجھے میری فتح کی اطلاع بخشی جس کو میں اس رسالہ میں جس کا نام ہے قادیان کے آریہ اور ہم اس کے ٹائٹل پیج کے پہلے ورق کے دوسرے صفحہ میں ڈولی کی موت سے قریبا دو ہفتہ پہلے شائع کر چکا ہوں اور وہ یہ ہے۔ تازہ نشان کی پیشگوئی خدا فرماتا ہے کہ میں ایک تازہ نشان ظاہر کروں گا جس میں فتح عظیم ہوگی وہ تمام دنیا کے لئے ایک نشان ہوگا (یعنی ظہور اس کا صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہوگا ) اور خدا کے ہاتھوں سے اور آسمان سے ہوگا چاہیے کہ ہر ایک آنکھ اس کی منتظر رہے۔ کیونکہ خدا اس کو عنقریب ظاہر کرے گا تا وہ یہ گواہی دے کہ یہ عاجز جس کو تمام قو میں گالیاں دے رہی ہیں اس کی طرف سے ہے مبارک وہ جو اس سے فائدہ اُٹھا دے المشـ تهر میرزا غلام احمد مسیح موعود - مشتہر ۲۰۰ فروری ۱۹۰۷ء حاشیہ۔ ۹ فروری ۱۹۰۷ء کو مجھے یہ الہام ہوا کہ انک انت الاعلی یعنی غلبہ تھی کو ہو گا۔ اور پھر اسی تاریخ مجھے یہ الہام ہوا الـعـيـد الأخر تنال منه فتحًا عظيمًا یعنی ایک اور خوشی کا نشان تجھ کو ملے گا جس سے ایک بڑی فتح تیری ہوگی جس میں یہ تفہیم ہوئی کہ ممالک مشرقیہ میں تو سعد اللہ لہ بانوی میری پیشگوئی اور مباہلہ کے بعد جنوری کے پہلے ہفتہ میں ہی نمونیا پلیگ سے مر گیا۔ یہ تو پہلا نشان تھا اور دوسرا نشان اس سے بہت ہی بڑا ہو گا جس میں فتح عظیم ہوگی ۔ سو وہ ڈوئی کی موت ہے جو ممالک مغربیہ میں تلہور میں آئی۔ دیکھو پر چہ اخبار بدر۱۴ام فروری ۱۹۰۷ ء اس سے خدا تعالیٰ کا وہ الہام پورا ہوا کہ میں دونشان دکھاؤں گا۔ منہ