حقیقةُ الوحی — Page 507
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۰۷ تتمه حقيقة ا اخباروں میں شائع کرانے کی اس لئے مجھے ضرورت پیش آئی کہ ڈاکٹر ڈوئی جھوٹے نبی ۷۲﴾ نے براہ راست مجھ کو جواب نہیں دیا تھا آخر میں نے وہ مضمون مباہلہ امریکہ کے اُن نامی اخباروں میں جو روزانہ ہیں اور کثرت سے دنیا میں جاتے ہیں شائع کرا دیا۔ یہ خدا کا فضل ہے کہ باوجودیکہ اڈیٹر ان اخبارات امریکہ عیسائی تھے اور اسلام کے مخالف تھے تاہم انہوں نے نہایت مدوشد سے میرے مضمون مباہلہ کو ایسی کثرت سے شائع کر دیا کہ امریکہ اور یورپ میں اس کی دھوم مچ گئی اور ہندوستان تک اس مباہلہ کی خبر ہوگئی۔ اور میرے مباہلہ کا خلاصہ بقيه حاشیه : نمبر نام اخبار مع تاریخ خلاصه مضمون (۴) لٹریری ڈائجسٹ نیویارک میری تصویر دے کر مباہلہ کا مفصل ذکر کرتا ہے یعنی یہ کہ دونوں فریق یعنی ڈوئی ۲۰ / جون ۱۹۰۳ء اور ہم دعا کریں کہ جھوٹا بچے کی زندگی میں اور اس کے سامنے ہلاک ہو۔ (۵) نیویارک میل اینڈ ایکسپریس ۲۸ جون ۱۹۰۳ء عنوان مباہلہ یا مقابلہ دعا کے نیچے اسی مباہلہ کا ذکر کرتا ہے۔ (1) ہیرلڈ روچسٹر ۲۵ / جون ۱۹۰۳ء ڈوئی کو مباہلہ کے لئے بلایا گیا ہے اور پھر مباہلہ کا ذکر کرتا ہے۔ (2) ریکارڈ بوسٹن ۲۷ / جون ۱۹۰۳ء مباہلہ کا ذکر ہے (۸) ایڈور ٹائزر بوسٹن ۲۵ جون ۱۹۰۳ء | (9) پایلاٹ بوسٹن ۲۷ جون ۱۹۰۳ء // (۱۰) پاتھ فائنڈ رواشنگٹن ۲۷ / جون ۱۹۰۳ء (11) انٹر اوشن شکا گو۲۷ / جون ۱۹۰۳ء // (۱۲) دوسٹر سپائی ۲۸ / جون ۱۹۰۳ء // پھر ۲۸ جون کے پرچہ میں دونوں تصویر میں دے کر مفصل ذکر کیا ہے۔ (۱۳) ڈیموکریٹ کرانیکل روچسٹر ۲۵ جون ۱۹۰۳ء مباہلہ کے بعد دونوں تصویریں بھی دی ہیں اور میری تصویر کے نیچے یہ لفظ ہیں۔ مرزا غلام احمد ۷۲ (۱۴) شکاگو کا ایک اخبار تاریخ اور نام پھٹ ہندوستان کا مسیح جس نے ڈوئی کو دعا کے مقابلہ کے لئے چیلنج دیا ہے (۱۵) لینگٹن فری پریس ۲۷ جون ۱۹۰۳ء (11) شکا گوانٹر اوشن ۲۸ / جون ۱۹۰۳ء مباہلہ کا ذکر ہے