حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 222 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 222

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۲۲۲ حقيقة الوحى صلی اللہ علیہ وسلم دجال تھے تو پندرہ مہینے کے اندر نہیں مرے گا ۔ اور جیسا کہ میں لکھ چکا ہوں موت کی پیشگوئی اس بنا پر تھی کہ آتھم نے اپنی ایک کتاب اندرونہ پیل نام میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دجال کہا تھا اور یہ سچ ہے کہ پیشگوئی میں آتھم کے مرنے کے لئے پندرہ مہینے کی میعاد تھی مگر ساتھ ہی یہ شرط تھی جس کے یہ الفاظ تھے کہ بشر طیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے۔“ مگر آتھم نے اُسی مجلس میں رجوع کر لیا اور نہایت عاجزی سے زبان نکال کر اور دونوں ہاتھ کانوں پر رکھ کر دجال کہنے سے ندامت ظاہر کی ۔ اس بات کے گواہ نہ ایک نہ دو بلکہ ساتھ یا ستر آدمی ہیں۔ جن میں سے نصف کے قریب عیسائی ہیں اور نصف کے قریب مسلمان اور میں خیال کرتا ہوں کہ پچاس کے قریب اب تک اُن میں سے زندہ ہوں گے جن کے روبرو آتھم نے دجال کہنے سے رجوع کیا اور پھر مرتے وقت تک ایسالفظ منہ پر ہیں لایا۔ اب سوچنا چاہیے کہ کیسی بدذاتی اور بدمعاشی اور بے ایمانی ہے کہ باوجود اس کھلے کھلے رجوع کے جو آتھم نے ساتھ یا ستر آدمیوں کے رو بروکیا پھر ۲۱۳بھی کہا جائے کہ اُس نے رجوع نہیں کیا تمام مدار غضب الہی کا تو دجال کے لفظ پر تھا اور اسی بناء پر پیشگوئی تھی اور اسی لفظ سے رجوع کرنا شرط تھا۔ مسلمان ہونے کا پیشگوئی میں کوئی ذکر نہیں پس جب اُس نے نہایت انکساری سے رجوع کیا تو خدا نے بھی رحمت کے ساتھ رجوع کیا۔ الہام الہی کا تو یہ مدعا نہیں تھا کہ جب تک آتھم اسلام نہ لاوے ہلاکت سے نہیں بچے گا کیونکہ اسلام کے انکار میں تو سارے ۵۰ اس بات کی ہزاروں آدمیوں کو خبر ہوگی کہ جب آنھم کو بموجب شرط الہام کے تاخیر دی گئی تو اُس نے اس تاخیر کا کوئی شکر ادا نہ کیا بلکہ یہ مجھ کر کہ بلا سر سے ٹل گئی حق پوشی اختیار کی اور کہا کہ میں نہیں ڈرا اور قسم کھانے سے بھی انکار کیا۔ حالانکہ عیسائی مذہب کے سارے بزرگ قسم کھاتے آئے ہیں اور انجیل سے ثابت ہے کہ حضرت مسیح نے خود قسم کھائی۔ پولوس نے قسم کھائی پطرس نے قسم کھائی الہذا اس کی اس حق پوشی کے بعد خدا نے میرے پر ظاہر کیا کہ وہ اب جلد فوت ہو جائے گا۔ تب میں نے اس بارہ میں ایک اشتہار شائع کیا پس عجیب بات ہے کہ اس اشتہار کی تاریخ سے جو میں نے اس دوسرے الہام کی رو سے اسکی موت کے بارہ میں شائع کیا تھاوہ پندرہ مہینے کے اندر مر گیا۔ سوخدا نے آتھم کے لئے جبکہ اُس نے سچائی کی راہ چھوڑ دی اور حق پوشی کی وہی پندرہ مہینے قائم رکھے جس کے بارہ میں ہمارے مخالفوں کے گھروں میں ماتم اور سیاپا ہے۔ منہ ۱۵ ۱۵