حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 87 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 87

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۸۷ حقيقة اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔ رب الافواج اس طرف توجہ کرے گا (۸۴) اس نشان کا مدعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں یا عیسی انی متوفیک و رافعک الي وجاعل الذين اے عیسی میں تجھے وفات دوں گا اور تجھے اپنی طرف اُٹھاؤں گا اور میں تیرے اتبعوك فوق الّذين كفروا الى يوم القيامة تابعین کو تیرے منکروں پر قیامت تک غالب رکھوں گا۔ اور توجہ سے شفایاب ہوئے ہیں میرا لڑ کا مبارک احمد قریبا دو برس کی عمر میں ایسا بیمار ہوا کہ حالت پاس ظاہر ہو گئی اور ابھی میں دعا کر رہا تھا کہ کسی نے کہا کہ لڑکا فوت ہو گیا ہے یعنی اب بس کر و دعا کا وقت نہیں مگر میں نے دعا کرنا بس نہ کیا اور جب میں نے اسی حالت توجہ الی اللہ میں لڑکے کے بدن پر ہاتھ رکھا تو معا مجھے اُس کا دم آنا محسوس ہوا اور ابھی میں نے ہاتھ اس سے علیحدہ نہیں کیا تھا کہ صریح طور پر لڑ کے میں جان محسوس ہوئی اور چند منٹ کے بعد ہوش میں آکر بیٹھ گیا۔ اور پھر طاعون کے دنوں میں جبکہ قادیان میں طاعون زور پر تھا میرالڑ کا شریف احمد بیمار ہوا اور ایک سخت تپ محرقہ کے رنگ میں چڑھا جس سے لڑکا بالکل بیہوش ہو گیا اور بیہوشی میں دونوں ہاتھ مارتا تھا۔ مجھے خیال آیا کہ اگر چہ انسان کو موت سے گریز نہیں مگر اگر لڑکا ان دنوں میں جو طاعون کا زور سے فوت ہو گیا تو تمام دشمن اس آپ کو طاعون ٹھیرائیں گے اور خدا تعالیٰ کی اُس پاک وحی کی تکذیب کریں گے کہ جو اس نے فرمایا ہے انى احافظ كل من في الدار یعنی میں ہر ایک کو جو تیرے گھر کی چار دیوار کے اندر ہے طاعون سے بچاؤں گا۔ اس خیال سے میرے دل پر وہ صدمہ وارد ہوا کہ میں بیان نہیں کر سکتا۔ قریبا رات کے بارہ بجے کا وقت تھا کہ جب لڑکے کی حالت ابتر ہو گئی اور دل میں خوف پیدا ہوا کہ یہ معمولی آپ نہیں یہ اور ہی بلا ہے تب میں کیا بیان کروں کہ میرے دل کی (۸۵) کیا حالت تھی کہ خدانخواستہ اگر لڑ کا فوت ہو گیا تو ظالم طبع لوگوں کو حق پوشی کے لئے بہت کچھ سامان ہاتھ آ جائے گا۔ اسی حالت میں میں نے وضو کیا اور نماز کے لئے کھڑا ہو گیا اور معا کھڑا ہونے کے ساتھ ہی مجھے وہ حالت میسر آگئی جو استجابت دعا کے لئے ایک کھلی کھلی نشانی ہے اور میں اُس خدا کی