چشمۂ مسیحی — Page 362
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۵۸ چشمه مسیحی بذریعہ وحی کے لئے گئے ہیں جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا صاحب وحی ہونا دلائل قاطعہ سے ثابت ہے۔ اور آپ کی نبوت حقہ کے انوار و برکات اب تک ظہور میں آرہے ہیں تو کیوں شیطانی وساوس دل میں داخل کئے جاویں کہ نعوذ باللہ قرآن شریف کا کوئی قصہ کسی پہلی کتاب یا کتبہ سے نقل کیا گیا ہے۔ کیا آپ کو خدا تعالیٰ کے وجود میں کچھ شک ہے یا آپ اس کو علم غیب پر قادر نہیں جانتے۔ اور میں بیان کر چکا ہوں کہ عیسائیوں اور یہودیوں کا کسی کتاب کو اصلی قرار دینا اور کسی کو فرضی سمجھنا یہ سب بے بنیا د خیالات ہیں۔ نہ کسی نے اصلی کی اصلیت کا ملاحظہ کیا اور نہ کسی نے کسی جعل ساز کو پکڑا۔ اس کی نسبت خود یورپ کے محققین کی شہادتیں ہمارے پاس موجود ہیں۔ ایک اندھی قوم ہے جن میں ایمانی روشنی باقی نہیں رہی اور عیسائیوں پر تو نہایت ہی افسوس ہے جنہوں نے طبعی اور فلسفہ پڑھ کر ڈبو دیا۔ ایک طرف تو آسمانوں کے منکر ہیں اور ایک طرف حضرت عیسی کو آسمان پر بٹھاتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ اگر یہود کی پہلی کتابیں بچی ہیں تو ان کی بنا پر حضرت عیسی کی نبوت ہی ثابت نہیں ہوتی ۔ مثلاً بچے مسیح موعود کے لئے جس کا حضرت عیسی کو دعوی ہے ملا کی نبی کی کتاب کے رو سے یہ ضروری تھا کہ اس سے پہلے الیاس نبی دوبارہ دنیا میں آتا مگر الیاس تو اب تک نہ آیا۔ در حقیقت یہودیوں کی طرف سے یہ بڑی حجت ہے جس کا جواب حضرت عیسی صفائی سے نہیں دے سکے۔ یہ قرآن شریف کا حضرت عیسی پر احسان ہے جو اُن کی نبوت کا اعلان فرمایا۔ اور کفارہ کا مسئلہ تو حضرت عیسی نے آپ رڈ کر دیا ہے جبکہ کہا کہ میری یونس نبی کی مثال ہے جو تین دن زندہ مچھلی کے پیٹ میں رہا۔ اب اگر حضرت عیسی در حقیقت صلیب پر مر گئے تھے تو اُن کو یونس سے کیا مشابہت اور یونس کو ان سے کیا نسبت؟ اس تمثیل سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی صلیب پر مرے نہیں صرف یونس کی طرح بے ہوش ہو گئے تھے اور نسخہ مرہم عیسی جو قریباً تمام طبی کتابوں میں پایا (۳۲) جاتا ہے اس کے عنوان میں لکھا ہے کہ یہ نسخہ حضرت عیسی کے لئے طیار کیا گیا تھا یعنی ان کی چوٹوں کے لئے جو صلیب پر آئی تھیں ۔ اگر در خانه کس است ہمیں قدر بس است ۔