چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 405 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 405

روحانی خزائن جلد ۲۳ ۴۰۵ چشمه معرفت رہے گی گویا خدا روزہ دار کی طرح لوگوں کی ہلاکت کے ساتھ روزہ کھولے گا اور بعض دفعہ ایک وقت تک طاعون کو دور کر دے گا گویا وہ روزہ دار ہے۔ ۲۷ ایساہی ایک عظیم الشان خدا کا نشان یہ ہے کہ آج سے ستائیس برس پہلے یا کچھ زیادہ میری یہ حالت تھی کہ میں ایک احد من الناس تھا اور ایسا گمنام تھا کہ صرف چند آدمی ہوں گے جو میرے صورت آشنا ہوں گے اور کسی عزت اور وجاہت کا میں مالک نہیں تھا۔ اُن دنوں میں اس شہر لاہور میں کئی دفعہ آیا مگر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ اُس نے میری وجاہت کے لحاظ سے خود آکر میری ملاقات کی۔ غرض اُس زمانہ میں میں ایسا تھا کہ گویا کچھ بھی نہ تھا اس بات کے گواہ قادیان میں نہ صرف مسلمان ہیں بلکہ آریہ بھی ہیں ۔ اُسی زمانہ میں خدا نے میرے آئندہ عروج اور شوکت اور جلال کی خبر دی جو دو سال بعد میری کتاب براہین احمدیہ میں چھپ کر شائع ہو گئی جس کو آج پچپیش برس گزر گئے اور وہ پیشگوئی یہ ہے انی جاعلک للناس اماما ۔ يأتون من كل فج عميق۔ يأتيك من كل فج عميق۔ ینصرک رجال نوحى اليهم من السماء۔ اذاجاء نصر الله والفتح وانتهى امر الزمان الينا اليس هذا بالحق۔ ولا تُصَعّر لخلق الله ولا تسئم من الناس أَلْقَيْتُ عليك محبة متى ولتصنع علی عینی - ترجمہ ۔ میں تجھے لوگوں کے لئے ایک امام بناؤں گا۔ یعنی وہ تیرے پیرو ہوں گے اور تو اُن کا پیشوا ہوگا ۔ وہ ہر ایک دور دراز راہ سے تیرے پاس آئیں گے اور انواع و اقسام کی نقد اور جنس تیرے لئے لائیں گے۔ میں ایک جماعت کے دلوں میں الہام کروں گا تا وہ مالی مدد کریں پس وہ تیری مدد کریں گے ۔ جب خدا کی مدد اور فتح آئے گی اور ایک دنیا ہماری طرف رجوع لے آئے گی تب یہ کہا جائے گا (۳۶) کہ کیا یہ حق نہ تھا جو آج پورا ہوا اور تجھے چاہیے کہ جب خدا کی مخلوق تیری طرف رجوع کرے تو تم نے اُن سے بد خلقی نہ کرنا اور نہ اُن کی کثرت کو دیکھ کر تھکنا ۔ میں اپنی طرف سے دلوں میں تیری محبت ڈالوں گا تا تو میری آنکھوں کے سامنے پرورش پاوے اور اپنے