چشمہٴ معرفت — Page 357
روحانی خزائن جلد ۲۳ ۳۵۷ بھائی بالا والی جنم ساکھی صفحه ۱۳۴ چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفی کو دنیا کے اور ہار لئے بھیجا۔ اللہ تعالیٰ نے باوانا تک جی کو کہا کہ میں سپارے قرآن شریف کے ہن اور چار کوٹ ورتائیے اور ایک ہی نام کی مہما کرو اور دوسرا میرا کوئی شریک نہیں سو یہ حکم نانک در ولیش کو آیا ہے کہ تو جگت میں جا کر اس داڈھنڈورا پھیر جو کوئی حق راستی پر کھلووے گا سوئی پاک ہووے گا۔ (ترجمہ) اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کے لئے رسول بنا کر بھیجا۔ اللہ تعالی نے با وانا تک جی کو فرمایا کہ قرآن شریف کے تین سپارے ہیں اے نانک تو چاروں طرف پھر کر اس کا وعظ کر کہ وہ وحدہ لاشریک ہے جو کوئی حق اور راستی سے اللہ تعالیٰ کا کلام سنے گا وہی پاک ہوگا۔ جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحه ۱۳۴۰ با وانا تک جی نے عرض کیتی کہ بولی ہور ہے اس بولی کولون ہندو ڈردے ہن سمجھدے نہیں۔ (ترجمہ) نانک جی نے عرض کی کہ اے خدا قرآن شریف عربی میں ہے ہندو اس زبان سے ۳۴۲ ڈرتے ہیں اور جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے سمجھتے نہیں۔ جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحہ ۱۳۵ خدا نے نانک نوں آکھیا کہ وڈیائی تسانوں شیخ دی ملی ہے دیول دیوتے اور پراچین تیرتھ جو ہندوواں دے ہین اوہناں نوں منسوخ کرو۔ ترجمہ۔ اللہ تعالیٰ نے نانک کو فر مایا کہ تم کو شیخ کا رتبہ عطا کیا گیا ہے دیوی اور دیوتے اور پرانے تیرتھ ہندوؤں کے جو شرک کی جڑھ ہیں انہیں منسوخ کرو۔ جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۳۶ اے نانک مکہ مدینے جا کر حج کر ایضاً صفحه ۱۳۷