چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 356 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 356

۳۴۱ روحانی خزائن جلد ۲۳ ۳۵۶ چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب سے الگ ہو جاتے تو پھر اُن کے تعلقات ہندوؤں سے منقطع ہو جاتے اور اُن کی روحانی تاثیر صرف اُنہیں کی ذات تک محدود رہتی مگر اب اُن کی روحانی تاثیر نے وہ کام کیا ہے کہ ہمیں لاکھ ہندو بنام نہا د سکھ اُن کے تابع ہیں اور وہ زمانہ قریب ہے کہ جب تعلیم کے ذریعہ سے اُن کی عقل اور فکر میں ترقی ہوگی تو وہ اپنے ایسے مرشد کامل کے مذہب سے علیحدگی پسند نہیں کریں گے ۔ اور باوا نا نک صاحب کی معرفت سے بھری ہوئی ہدا یتیں یہ ہیں شلوک گرنتھ صاحب سے دوزخ پوندے کیوں رہیں؟ جان چت نہ آوے رسول ترجمہ۔ وہ لوگ ضرور دوزخی ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پر عمل نہیں کرتے ۔ شلوک گرنتھ صاحب سے ہوئے مسلم دین مہانے مرن جیون کا بھرم چکانے ترجمہ۔ اے غافل صدق دل سے مسلمان ہو جا پھر تجھے نجات ابدی حاصل ہوگی۔ شلوک جنم ساکھی ” بھائی بالا والی صفحہ ۱۷۲ کلمہ اک پکار یا دو جا نا ہیں کوئی (ترجمہ) میں نے ایک ہی کلمہ لا الہ الا الله محمد رسول اللہ کا ورد کیا ہے دوسرا کوئی ذریعہ نجات نہیں ۔ جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحہ ۲۷۱ ہندو کہن ناپاک ہے دوزخ جاون سوئی کہدو اللہ اور رسول کو اور نہ بوجھو کوئی ( ترجمہ ) ہندو اللہ اور اس کے رسول کی شان میں ناپاک لفظ کہتے ہیں تحقیق وہی دوزخی ہیں بچے دل سے اقرار کر لو کہ اللہ اور رسول برحق ہیں اور اُس کے سوا اور کچھ نہ بوجھو۔ ہیں یہ جنم ساکھی لیکسٹن پریس انار کلی لاہور کی طبع شدہ ہے جو تیسری بار چھپی ہے۔