براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 415
یادداشتیں ۴۱۵ برامین احمدیہ حصہ پنجم ذیل میں وہ متفرق یادداشتیں دی جاتی ہیں جو حضرت اقدس نے اس مضمون کے متعلق لکھی تھیں اور آپ کے مسودات سے دستیاب ہوئیں آیات قرآن شریف جو اس مضمون میں انشاء اللہ کی جائیں گی ۔ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَى - صفحه ۵۶ إن تُبْدُوا الصَّدَقْتِ فَنِعِمَّا هِيَ وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِنْ سَيَاتِكُمْ ۔ اگر تم ظاہر کر و خیرات کو تو وہ اچھا ہے۔ اور اگر تم خیرات کو چھپاؤ تو وہ بہت ہی اچھا ہے۔ ایسی خیرات تمہاری برائیاں دور کرے گی۔ صفحہ ۶۰ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمُ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ صفحه ۶۱ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِى عَنِى فَاِنّي قَرِيبٌ ُأجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُون تاکہ ان کا بھلا ہو۔ صفحہ ۳۷ سورة البقرة الجز و نمبر ۲ ۔ چاہیے کہ میرے حکموں کو قبول کریں اور مجھ پر ایمان لاویں تا کہ ان کا بھلا ہو۔ فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ أَبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا صفحہ ۴۱۔ الجز و نمبر ٢ سورة البقرة تم محبت سے بھرے ہوئے دل کے ساتھ خدا کو یاد کر وجیسا کہ تم اپنے باپوں کو یاد کرتے ہو۔ نوٹ۔ یہ حوالہ جات صفحات اُس قرآن مجید کے ہیں جو حضور علیہ السلام کے پاس بوقت تحریر مضمون تھا۔ البقرة: ۲۵۷ البقرة: ۲۷۲ البقرة : ۲۷۵ البقرة : ۱۸۷ البقرة : ٢٠١