براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 399 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 399

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۳۹۹ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم اُن لوگوں میں سے نہیں ہیں جن کو خدا بنایا گیا ہے یا جن کو اپنی مشکل کشائی کے لئے پکارا جاتا ہے بلکہ وہ ان سب لوگوں میں سے اوّل نمبر پر ہیں کیونکہ جس اصرار اور غلو کے ساتھ حضرت عیسی کے خدا بنانے کے لئے چالیس کروڑ انسان کوشش کر رہا ہے اس کی نظیر کسی اور فرقہ میں ہرگز نہیں پائی جاتی۔ یہ تمام آیات جو ہم نے اس جگہ لکھی ہیں حضرت عیسی علیہ السلام کی موت ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں۔ اور پھر جب ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث طیبہ کی طرف دیکھتے ہیں تو ان سے بھی یہی مطلب ثابت ہوتا ہے صرف فرق یہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے اقوال سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات پر گواہی دیتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی رؤیت سے حضرت مسیح کی موت پر شہادت دیتے ہیں ۔ سوخدا تعالیٰ نے اپنے قول سے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فعل سے یعنی رؤیت سے اس بات پر مہر لگا دی کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی رؤیت سے یہ گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے معراج کی رات میں حضرت عیسی کو آسمان پر ان گذشتہ نبیوں میں دیکھا ہے جو اس دنیا سے گذر چکے ہیں اور دوسرے عالم میں پہنچ گئے ہیں اور صرف اسی قدر نہیں بلکہ جس قسم کے دوسرے انبیاء علیہم السلام کے جسم دیکھے اسی قسم کا جسم حضرت عیسی کا دیکھا اور ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ ایسا سمجھنا غلطی ہے کہ پہلے انبیاء علیہم السلام جو اس دنیا سے گذر چکے ہیں اُن کی صرف آسمان پر روحیں ہیں بلکہ ان کے ساتھ نورانی اور جلالی اجسام ہیں جن اجسام کے ساتھ وہ مرنے کے بعد دنیا میں سے اٹھائے گئے جیسا کہ آیت وَادْخُلِي جَنَّتِی اس بات پر نص صریح ہے کیونکہ بہشت میں داخل ہونے کے لئے جسم کی ضرورت ہے اور قرآن شریف جابجا تصریح سے فرماتا ہے کہ جولوگ بہشت میں داخل ہوں گے ان کے ساتھ جسم بھی ہوں گے کوئی مجرد روح بہشت میں داخل نہیں ہوگی ۔ پس آیت وَادْخُلِی جَنَّتِي اس بات کے لئے نص صریح ہے کہ ہر ایک راستباز جومرنے کے بعد بہشت میں داخل ہوتا ہے اس کو مرنے کے بعد ضرور ایک جسم ملتا ہے پھر دوسری شہادت جسم ملنے پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۲۴) کی رؤیت ہے کیونکہ آپ نے معراج کی رات میں آسمان میں صرف انبیاء کی روحیں نہیں دیکھیں بلکہ ان کے اجسام بھی دیکھے۔ اور حضرت مسیح کا کوئی نرالا جسم نہیں دیکھا بلکہ جیسے تمام انبیاء کے جسم دیکھے الفجر : ٣١