براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 336 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 336

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۳۳۶ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم مولوی سید محمد عبدالواحد صاحب کے بعض شبہات کا ازالہ قولہ۔ آیت کریمہ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ میں یہ شبہ باقی ہے کہ ما صلبوہ کے اگر یہ معنے ہیں کہ صلیب کے ذریعہ سے یہود نے حضرت عیسی علیہ السلام کو ہلاک نہیں کیا تھا تو اس تقدیر میں ما قتلوہ کا لفظ جو اُس پر مقدم ہے محض بریکار ہو جاتا ہے۔ اور اگر یہ کہا جاوے کہ ما قتلوہ کے لفظ کو اس لئے بڑھایا گیا ہے تا کہ دلالت کرے اس بات پر کہ بہ نیت قتل ٹانگیں ان کی نہیں توڑی گئیں تھیں تو بر تقدیر تسلیم اس بات کے بھی لفظ ما قتلوہ کا بعد لفظ ما صلبوہ کے واقع ہونا چاہیے تھا کیونکہ ٹانگیں بعد صلیب سے اتارے جانے کے توڑی جاتی ہیں۔ پس وجہ تقدیم ما قتلوہ کی او پر ما صلبوہ کے کیا ہے؟ ارشادفرماویں۔ اقول۔ یادر ہے کہ قرآن شریف کی یہ آیتیں ہیں جن میں مذکورہ بالا ذکر ہے۔ وَقَوْلِهِمُ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مَالَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ الظَّنِّ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِيْنَا بَلْ زَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ وَكَانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا الجزو نمبر 4 سورة النساء ترجمہ اور ان کا (یعنی یہود کا یہ کہنا کہ ہم نے مسیح عیسی ابن مریم رسول اللہ کوقتل کر دیا ہے حالانکہ نہ انہوں نے اس کو قتل کیا اور نہ صلیب دیا بلکہ یہ امر اُن پر مشتبہ ہو گیا۔ اور جولوگ عیسی کے بارے میں اختلاف رکھتے ہیں (یعنی عیسائی کہتے ہیں کہ عیسی زندہ آسمان پر اٹھایا گیا اور یہودی کہتے ہیں کہ ہم نے اس کو ہلاک کر دیا ) یہ دونوں گروہ محض شک میں پڑے ہوئے ہیں حقیقت حال کی عملا یہ مولوی صاحب مقام برہمن بڑ یہ ضلع پارہ ملک بنگالہ میں مدرس سکول و قاضی ہیں ۔ منہ النساء : ۱۵۹،۱۵۸۔ MA