براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 178
روحانی خزائن جلد ۲۱۔ IZA ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم زندگی میں اور اکثر مخالفوں کی زندگی میں آئے گا۔ اور یا درکھو کہ تمہاری طرح مخالفین مکہ نے بھی متى هذَا الْوَعْدُ کہہ کر وقت کی تخصیص چاہی تھی اور ان کو وقت نہیں بتلایا گیا تھا۔ قولہ ۔ جو اخبار اسلامی معاملات سے ہمدردی رکھتے ہیں ان کو چاہیے کہ اس مضمون کو اپنے جرائد میں نقل کر کے لوگوں کو آگاہ کر دیں کہ یہ اشتہار جھوٹے ہیں۔ مرزا نے کوئی پیشگوئی نہیں کی تھی۔ اقول ۔ اب اس کا کیا جواب دیا جائے بجز اس کے کہ لعنة اللہ علی الکاذبین۔ رہا یہ کہ اخبارات تکذیب کا مضمون چھاپ دیں تو اس کی اُس قادر کو کچھ پر انہیں جس نے مجھے بھیجا ہے۔ دنیا کے کیڑے آسمانی ارادوں میں کون ساحرج ڈال سکتے ہیں۔ پہلے اس سے ابو جہل عليه اللعنة نے عرب کی تمام قوموں کو اُکسایا تھا کہ یہ شخص (یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ) جھوٹا دعویٰ کرتا ہے اور جاہل لوگوں کو اپنے ساتھ جمع کر لیا تھا۔ پھر سوچو کہ اس کا انجام کیا ہوا۔ کیا خدا تعالیٰ کا ارادہ اُس کی شرارتوں سے رُک گیا تھا بلکہ اس بدقسمت کا خدا تعالیٰ نے بدر کی ۲۴ لڑائی میں فیصلہ کر دیا اور خدا تعالیٰ کے سچے نبی کا دین تمام دنیا میں پھیل گیا۔ اسی طرح میں سچ سچ کہتا ہوں کہ کوئی اخبار اس ارادہ کو جو آسمان پر کیا گیا ہے روک نہیں سکتا۔ خدا کا غضب انسان کے غضب سے بڑھ کر ہے۔ یہ میرے پر حملہ نہیں بلکہ اس خدا پر حملہ ہے جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا۔ وہ چاہتا ہے کہ زمین کو گناہ سے صاف کرے اور پھر اُن دنوں کو دوبارہ لاوے جو صدق اور راستبازی اور توحید کے دن ہیں۔ مگر وہ دل جو دنیا سے پیار کرتے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ایسے دن آویں۔ اے نادان کیا تو خدا سے مقابلہ کرے گا۔ کیا تیری طاقت میں ہے کہ تو اُس سے لڑائی کر سکے۔ اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا تو تیرے مقابلہ کی کیا حاجت تھی اس کے تباہ کرنے کے لئے خدا کافی تھا۔ مگر قریباً پچپیش برس سے یہ سلسلہ چلا آتا ہے اور ہر روز ۲۵ ترقی پر ہے۔ اور خدا نے اپنے پاک وعدوں کے موافق اس کو فوق العادت ترقی دی ہے اور ضرور ہے کہ قبل اس کے جو یہ دنیا ختم ہو جائے خدا کامل درجہ پر اس سلسلہ کو ترقی دے خدا نے میری تصدیق کے لئے ہزار ہا نشان دکھائے جن کے لاکھوں انسان گواہ ہیں ۔ زمین