براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 693 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 693

صفحہ ۱۲۸۔ان مخفی بتوں سے ڈرتا رہ اور اُن کے ہاتھ سے اپنے دل کا دامن چھڑا لے۔اُس شخص کی کیا قدر ہے جس کا کام شرک ہو اور بدکار عورت کی طرح اُس کے ہزاروں یار ہوں۔صدق اختیار کر اور صدق کو اپنا پیشہ بنا لے اور ہمیشہ صدق کا پہلو اختیار کر۔راستبازی کے باعث تیری آنکھ کھل جائے گی اور گمشدہ دوست صدق کی بدولت واپس آئے گا۔سچا وہ ہے جو نیک دل کے ساتھ اُس دین کو اختیار کرتا ہے جو پاک اور مضبوط ہو۔پاک دین صرف اسلام کا دین ہے اور یہ اُس خدا کی طرف سے ہے جس کا علم کامل ہے۔چونکہ دین اس لئے ہوتا ہے کہ باطل سے چھڑا کر حق کی طرف کھینچ کر لے جائے۔تو یہ بات قرآن کا خاصہ ہے اور اس کا ہر اصول دلیل سے ثابت ہے۔وہ روشن اور چمکدار دلائل کے ساتھ خدائے واحد کا راستہ دکھاتا ہے۔اگر آج میرے پاس روپیہ ہوتا تو ان دلائل کو سونے) کے پانی(سے لکھتا۔اللہ اللہ! یہ کیسا پاک مذہب ہے جو سراسر ربّ العالمین کی رحمت ہے۔یہ راہِ راست کا سورج ہے۔خدا کی قسم یہ دین سورج سے بھی بہتر ہے۔جہالت اور اندھیرے سے نکال کر قرب و وصل کے انوار کی طرف لاتا ہے۔طالبوں کو راہِ راست دکھاتا ہے اور راستی خدا کی رضا کا موجب ہے۔اگر تجھے خدا کا خوف ہے تو مذہب اسلام کو قبول کر اور لوگوں سے مت ڈر۔جب اُس خدائے پاک کی رحمت تجھ پر ہو تو پھر تجھے مخلوق کی لعنت اور طعنوں سے کیا ڈر ہے۔خلقت کی لعنت آسان اور سہل ہے دراصل لعنت وہ ہے جو خدا کی طرف سے پڑتی ہے صفحہ ۱۵۱۔جب تجھ میں ایک مکھی کی ہمسری کی بھی طاقت نہیں تو پھر اس قادر مطلق کی برابری کس طرح کر سکتا ہے۔تجھے خدائے قدیر کے مقابلہ میں کچھ دعویٰ کرنے سے شرم آنی چاہیے۔جا اپنی حیثیت دیکھ کہ تو ایک کیڑے سے بھی کم تر ہے