براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 496
روحانی خزائن جلد ۱ ۴۹۴ براہین احمدیہ حصہ چہارم ۴۱۴ حاشیه نمبراا ہے ۔ خدا نے تو آپ ہی فرما دیا ہے کہ تمام دنیا اور مختلف طبائع کی اصلاح کے لئے یہ کتاب نازل ہوئی ہے جیسے اُمّی اس کتاب میں مخاطب ہیں ایسے ہی (۴۱۴) عیسائی اور یہودی اور مجوسی اور صابئین اور لا مذہب اور دہریہ وغیرہ تمام پر کرنے کے لئے ہر یک طرح کی مدد کی اور کوئی دقیقہ تائید کا اٹھانہ رکھا مگر وہ مددروحانی تربیت میں نہ کر سکا۔ گویا خدا نے روحانی تربیت کے بارے میں جو اصلی اور حقیقی تربیت تھی دانستہ دریغ کیا اور اُس کے لئے ایسے زبر دست اور قومی اور خاص اسباب پیدا نہ کئے جیسے اُس نے بدنی تربیت کے لئے پیدا کئے بلکہ انسان کو صرف تم ہو۔ وہاں سے یہاں آؤ اور ارگ پیو۔ اے اندر اور اگنی نعمتوں کے عطا کرنے والو ۔ خواہ سرگ لوگ پاتال لوگ یا مرت لوگ جہاں کہیں تم ہو ۔ وہاں سے یہاں آؤ۔ اور کچلا ہوا ارگ پیو۔ اے اندر اور اگنی بھر گھمانے والو ۔ شہروں کے غارت کرنے والو ۔ ہمیں دولت عطا کر ولڑائیوں میں ہماری مدد کرو ۔ ایسا ہو کہ متراد ہوتا ۔ ورن دیوتا ۔ ادتی دیوی ۔ سمندر دیوتا ۔ دھرتی دیوی۔ آسمان ویوتا ۔ یہ سب مل کر ہماری اس دعا پر متوجہ ہوں۔ اے انسانوں پر مہربانی کرنے والے اندر تو بھی مخلوق ہی ہے۔ پر پیدائش کے وقت سے آج تک کوئی تیرا نظیر نہیں ہوا۔ تو تینوں لوگ اور تینوں کرہ آتش اور تمام اس عالم کا جو مخلوقات سے پر ہے۔ سہارا دینے والا ہے۔ اے اندر جو سب دیوتاؤں میں اول درجہ کا دیوتا ہے۔ ہم تجھے بلاتے ہیں تو نے لڑائیوں میں فتوحات حاصل کی ہیں۔ ایسا ہو کہ اندر جو کہ کار ساز تند اور تمام مانع چیزوں کا جڑھ سے اکھاڑنے والا ہے ہمارے رتھ کو لڑائیوں میں سب سے آگے رکھے ۔ تو اے اندر فتح کرتا ہے لیکن لوٹ کو نہیں روکتا۔ چھوٹی چھوٹی لڑائیوں میں اور بڑی سخت لڑائیوں میں ہم تجھے اے خونخوار میگوا ہن اپنی حفاظت کے لئے تیز کرتے ہیں۔ ایسا ہو کہ اندر ہمارا ساتھی ہو ۔ اور ایسا ہو کہ ہم سیدھے راستہ سے خوراک کثیر حاصل کریں اور ایسا ہو کہ متراد یوتا ۔ ورن دیوتا ۔ ادتی دیوی۔سمندر دیوتا ۔ دھرتی دیوی ۔ اکاس دیوتا ہمارے واسطے خوراک کی حفاظت کریں ۔ ہم سوم کا ارگ اس کو جو ۴۱۴ بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۳