براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 343
روحانی خزائن جلد 1 ۳۴۱ براہین احمدیہ حصہ چہارم کاش مسئلہ خواص الاشیاء حق کا یاد رکھتے۔ کیا انہیں معلوم نہیں کہ تسلی اور تشفی اور تسکین خاطر کا کہ جو جذبات نفسانی اور آلام روحانی کو دور کرنے والا ہو صرف خدا کے کلام سے حاصل ہو سکتا ہے اور قانون قدرت پر نظر ڈالنے سے اس سے عمدہ تر موجب تسلی تشفی کا اور کوئی امر قرار نہیں پا سکتا جب کوئی آدمی خدا کے کلام پر پورا پورا ایمان لاتا ہے اور " بقیه حاشیه در حاشیه نمبر کوئی اعراض صوری یا معنوی در میان نہیں ہوتا تو خدا کا کلام اس کو بڑے بڑے گردابوں میں سے بچالیتا ہے اور سخت سخت جذبات نفسانی کا مقابلہ کرتا ہے اور بڑے بڑکے پر دہشت حادثوں (۲۹۴ میں صبر بخشتا ہے جب دانا انسان کسی مشکل یا جذ بہ نفسانی کے وقت میں خدا کے کلام میں وعد اور وعید پاتا ہے یا کوئی دوسرا اسے سمجھاتا ہے کہ خدا نے ایسا فرمایا ہے تو ایکبارگی اس سے ایسا متاثر ہو جاتا ہے کہ تو بہ پر تو بہ کرتا ہے۔ انسان کو خدا کی طرف سے تسلی پانے کی بڑی بڑی حاجتیں پڑتی ہیں بسا اوقات وہ ایسی سخت مصیبت میں گرفتار ہو جاتا ہے کہ اگر خدا کا کلام آیا نہ ہوتا اور اس کو اپنی اس بشارت سے مطلع نہ کرتا وَ لَتَبلُونَكُمْ ثَى مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالأنفسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ البِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ أُولَيْكَ عَلَيْهِمْ صَلَوتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وأوليك هُمُ الْمُهْتَدُونَ بے تو وہ بے حوصلہ ہو کر شاید خدا کے وجود سے ہی انکار کرتا اور یا نا امیدی کی حالت میں خدا سے بکلی رابطہ توڑ دیتا اور یا غموں کے صدمہ سے ہلاک ہو جاتا۔ اسی طرح جذبات نفسانی ایسے ہیں کہ جن کی کسر ثور ان کے لئے خدا کے کلام کی ضرورت تھی اور قدم قدم میں انسان کو وہ امور پیش آتے ہیں جن کا تدارک صرف خدا کا کلام کر سکتا ہے جب انسان خدا کی طرف متوجہ ہونا چاہتا ہے تو صد با موانع اس کو اس توجہ سے روکتے ہیں کبھی اس دنیا کی لذت یاد ہوتی ہے کبھی ہم مشربوں کی صحبت دامن کھینچتی ہے کبھی اس راہ کی تکالیف ڈراتی ہیں کبھی قدیمی عادات اور ملکات راسخہ سنگ راہ ہو جاتی ہیں کبھی نگ کبھی نام کبھی ریاست کبھی حکومت اس راہ سے روکنا چاہتی ہے اور کبھی یہ سارے ایک لشکر کی طرح اس کا جواب بھی یہی ہے کہ خدا کی طرف سے سچا نجات دہندہ وہ شخص ہے جس کی متابعت (۲۹۴) سے کچی نجات حاصل ہو یعنی خدا نے اس کے وعظ میں یہ برکت رکھی ہو کہ کامل پیرو البقرة: ۱۵۶ تا ۱۵۸