برکاتُ الدُّعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xix of 502

برکاتُ الدُّعا — Page xix

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم تعارف (از حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس) روحانی خزائن کی یہ جلد ششم ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی پانچ تالیفات برکات الدعا۔حجۃ الاسلام۔سچائی کا اظہار۔جنگ مقدس اور شہادت القرآن پر مشتمل ہے۔زمانہ تالیف ’’برکات الدعاء‘‘ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپریل ۱۸۹۳ء میں اور ’’حجۃ الاسلام‘‘ اور’’ سچائی کا اظہار‘‘ مئی ۱۸۹۳ء میں تالیف فرمائیں۔اور ’’جنگ مقدس‘‘ یعنی مکمل روئیداد مباحثہ مابین اہل سلام و عیسائیان امرتسر ۲۲؍ مئی ۱۸۹۳ء سے شروع ہو کر ۵؍جون ۱۸۹۳ء کو ختم ہوا۔’’کرامات الصادقین‘‘ ’’تحفۂ بغداد‘‘ اور ’’شہادت القرآن‘‘ بھی ۱۸۹۳ء کی تصنیف ہیں لیکن اس خیال سے کہ ’’شہادت القرآن‘‘ اردو میں ہے وہ جلد ششم میں شامل کی گئی ہے اور کرامات الصادقین اور تحفۂ بغداد ساتویں جلد میں۔اس لئے کہ اس جلد کی اور کتب بھی عربی زبان میں ہیں۔برکات الدعاء (سرسید احمد خان مرحوم کے رسالہ الدعاء والاستجابۃ اور رسالہ تحریر فی اصول التفسیر پر ایک نظر) سرسید احمد خان مرحوم کے متعلق رُوحانی خزائن جلد پنجم میں ہم لکھ چکے ہیں کہ انہوں نے بعض عقائد اسلامیہ کی ایسے رنگ میں تاویلیں کیں جو قرآن مجید کی آیات بیّنہ اور امتِ محمدیہ کے متفقہ مسلّمہ عقائد اسلامیہ کے