ایّام الصّلح — Page 382
روحانی خزائن جلد ۱۴ ۳۸۲ امام الصلح بلکہ یہ تمام آیتیں جہاں لکھا ہے کہ جب فرشتے نازل ہوں گے تو ایمان بے فائدہ ہوگا اور وہ فیصلے کا وقت ہوگا نہ بشارت اور ایمان کا وقت بلند آواز سے پکار رہی ہیں کہ حضرت عیسی کا آسمان سے فرشتوں کے ساتھ اُترنا سراسر باطل ہے اور اگر یہ باطل نہ ہوتا تو دنیا میں یعنی گزشتہ زمانے میں اس کی کوئی نظیر بھی ہوتی مگر کون بیان کر سکتا ہے کہ کبھی کوئی شخص اسی جسم عنصری کے ساتھ عالم بیداری میں آسمان پر جا کر پھر واپس آیا ۔ اگر خدا تعالی کی یہ سنت تھی تو گو یا دیدہ و دانستہ خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی کو ایلیا کے دوبارہ آنے کے مقدمہ میں یہودیوں کے روبروئی شرمندہ ۱۳۸ کیا اور یہ کہنا کہ یہودیوں اور عیسائیوں نے باہم مل کر اس قصے کو تحریف کر دیا ہو گا یہ اس درجہ کی حماقت ہے جس پر بچے بھی ہنسیں گے ۔ غرض مسیح کا آسمان سے اُس طرح پر نازل ہونا جیسا کہ ہمارے مخالف انتظار کر رہے ہیں قرآن کے نصوص صریحہ کے مخالف ہے۔ ایک گروہ اکا بر صوفیہ نے نزول جسمانی سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ مسیح موعود کا نزول بطور بروز کے ہو گا ۔ چنانچہ کتاب اقتباس انوار میں جو تصنیف شیخ محمد اکرم صابری ہے جلد یہ بات یاد ر کھنے کے لائق ہے کہ جس قدر حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف اعجوبے منسوب کئے گئے ہیں ان کی نظیر ہونا نہایت ضروری ہے کیونکہ ایک قوم نے اُن کو خدا کر کے مان لیا ہے۔ پھر اگر حضرت عیسی کے کاموں اور ذات اور صفات کی نظیر نہ ہو تو یہ خصوصیت جاہلوں کی نظر میں ان کی خدائی پر ایک دلیل ٹھہرتی ہے چنانچہ پادریوں کا آج کل پیشہ ہی یہی ہے کہ وہ خصوصیات اور خوارق پیش کر کے اُن کی خدائی پر ایک دلیل قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ اسی وجہ سے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں عیسائیوں نے حضرت عیسی کی خدائی پر یہ دلیل پیش کی کہ وہ بغیر باپ کے پیدا ہوئے ہیں تو فی الفور خدا تعالیٰ نے اس قسم کی پیدائش کی بلکہ اس سے بڑھ کر نظیر پیش کر دی۔ اور فرمایا اِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ لے اور نظیر ایسی پیش کی جو عیسائیوں اور یہودیوں کے نزدیک مسلم اور بدیہیات اور معتقدات میں سے تھی اور یقیناً اس وقت عیسائیوں نے مسیح کی الوہیت کے لئے یہ حجت بھی پیش کی ہوگی کہ وہ زندہ آسمان پر موجود ہے لہذا اس کے رد میں خدا تعالی کو خود مسیح کے اقرار کے حوالہ سے یہ کہنا پڑا فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِى كُنتَ اَنْتَ الرَّقِيْبَ عَلَيْهِمْ غرض قرآنی تعلیم یہ ہے کہ مسیح کے خوارق اور ذات اور صفات میں کوئی بھی خصوصیت نہیں ہے۔ منہ ال عمران : ۶۰ المآئدة: ۱۱۸