ایّام الصّلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 280 of 550

ایّام الصّلح — Page 280

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۲۸۰ امام الصلح پیشگوئیاں تھیں جو امور غیبیہ پرمشتمل تھیں وہ ہمارے اس زمانہ میں پوری ہوگئی ہیں ۔ پس اگر یہ حدیثیں جھوٹی اور انسان کا افترا ہوتا تو ممکن نہ تھا کہ اُن کی وہ غیب کی باتیں پوری ہو سکتیں جو انسانی طاقت سے باہر ہیں ۔ دیکھو یہ پیشگوئی جو یعلی اور حاکم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ قیامت کے قریب یعنی مسیح موعود کے وقت میں لوگ حج سے روکے جائیں گے کیسی صفائی سے ان دنوں میں پوری ہورہی ہے جو باعث طاعون ہر ایک سلطنت نے حج کے ارادہ کرنے والوں کو سفر مکہ معظمہ سے روک دیا۔ کیا ایسا واقعہ پہلے بھی کبھی وقوع میں آیا ؟ پھر دیکھو کہ یہ دوسری پیشگوئی جس کا یہ مضمون ہے کہ اس مہدی موعود کے زمانہ میں رمضان میں خسوف کسوف ہوگا اور چاند اپنے گرہن کی راتوں میں سے پہلی رات میں اور سورج اپنے خسوف کے دنوں میں سے بیچ کے دنوں میں منخسف ہوگا۔ یہ کس قدر عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ دار قطنی میں آج سے گیارہ سو برس پہلے مندرج ہو کر تمام دنیا میں شائع ہوگئی تھی اور اب نہایت وضاحت سے پوری ہو گئی۔ ایسا ہی حاکم وغیرہ میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ ان دنوں میں ایک نئی سواری پیدا ہوگی جو رات دن میں صدہا کوس چلی جائے گی اور لوگ اس پر رات اور دن میں سفر کریں گے۔ اور ان دنوں میں اونٹ بے کار ہو جائیں گے۔ دیکھو یہ کیسی اعلیٰ درجہ کی پیشگوئی ہے جو مسیح موعود کے زمانہ کے بارے میں کی گئی ۔ کیا کسی انسان کی طاقت ہے کہ صدہا برس پہلے افترا کے طور ۴۹ پر ان پیشگوئیوں کو لکھ لے؟ ایسا ہی حدیثوں میں یہ بھی مندرج تھا کہ ان دنوں میں طاعون بھی پھوٹے گی۔ اب آنکھ کھول کر دیکھو کہ یہ وہی دن ہیں اور طاعون روز بروز زور مار رہی ہے اور حدیثوں میں یہ پیشگوئی بھی لکھی گئی تھی کہ اُن دنوں میں سورج میں بھی ایک نشان ظاہر ہوگا اور سب کو معلوم ہے کہ ان ایام میں کیسے کامل اور عجیب طور پر سورج گرہن ہوا۔ یہاں تک کہ اس کے عجیب نظارہ کے ہم نوٹ : سلطان روم نے اب کے سال حج کرنے سے روک دیا۔ گورنمنٹ پنجاب نے اعلان کیا کہ اب کے موسم میں کوئی جہاز مکہ کو نہ جاوے گا کوئی عزم حج نہ کرے۔ روسی گورنمنٹ نے حج کے جانے سے ممانعت کر دی دیکھو اخبار عام مارچ و اخبار عام ۴ ا پریل ۱۸۹۸ء- منه