آسمانی فیصلہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 364 of 598

آسمانی فیصلہ — Page 364

روحانی خزائن جلد۴ ۳۶۴ آسمانی فیصلہ تب تک وہ بنظر رحمت رجوع نہیں کرتا اور اشاعت سے خلوص اور پختہ ارادہ ثابت ہوتا ہے اور چونکہ اس عاجز نے خدا تعالیٰ کے اعلام سے ایسے نشانوں کے ظہور کے لئے ایک سال کے وعدہ پر اشتہار دیا ہے سو وہی میعاد ڈاکٹر صاحب کے لئے قائم رہے گی طالب حق کے لئے یہ کوئی بڑی میعاد نہیں۔ اگر میں ناکام رہا تو ڈاکٹر صاحب جو سزا اور تاوان میرے مقدرت کے موافق میرے لئے تجویز کریں وہ مجھے منظور ہے اور بخدا مجھے مغلوب ہونے کی حالت میں سزائے موت سے بھی کچھ عذر نہیں۔ المعـ ہماں بہ کہ جان دررو او فشانم جہاں راچہ نقصاں اگر من نمانم والسلام على من اتبع الهدى لن المشـ خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی عفی اللہ عنہ یاز دہم جنوری ۱۸۹۲ء