آریہ دھرم — Page 10
روحانی خزائن جلد ۱۰ 1۔ آریہ دھرم ہوا کہ ہمارے قول کے رد میں ایک ذرہ بھی تحریر نہیں کیا ۔ ہاں بد زبانی بہت کی ہے اور ہمارا نام قدیمی متعصب اور خبیث الباطن رکھا ہے اس کا ہمیں رنج نہیں کیونکہ جب چور محاصرہ میں آتا ہے تو حتی الوسع نا جائز حملہ کرتا ہے اسی طرح جب اُن کی کچھ بھی پیش نہ گئی تو چند گالیاں ہی دے دیں تا قوم کو خوش کر دیں لیکن یہ بقيه اے آریہ صاحبان میں اس وقت تمہارے ہی پر میٹر کی تمہیں قسم دیتا ہوں اور تمہاری ہی کانشنس حاشیه کی شہادت تم سے چاہتا ہوں کہ کیا تمہاری مردانہ غیرت اور شریفانہ حمیت اس بات پر برداشت کر سکتی ہے کہ یہ بے شرمی کا کام تمہارے گھر میں اور تمہاری نظر کے سامنے ہو اور تم چپکے اُس کو دیکھتے رہو اور ایسی تعلیموں سے بیزار نہ ہو۔ جنہوں نے یہ دن تمہیں دکھلائے اور لعنت کا طبق تمہارے گلے میں ڈالا ۔ میں اس بات کو خوب جانتا ہوں کہ کس قدر ایک شریف انسان کو قدرتی اور طبیعی طور پر اپنی عورت کے لئے حمیت اور غیرت ہوتی ہے یہاں تک کہ اس قدر بھی روا نہیں رکھتا کہ اُس کے گھر سے اُس کی بیوی کی اونچی آواز اٹھے اور اجنبی لوگ اُس کو سنیں ۔ یہی وجہ ہے کہ کبھی ایک غیرت مند انسان تھوڑے تن کے ساتھ اپنی عورت کو قتل بھی کر دیتا ہے اور زنا کی حالت میں تو ٹکڑے ٹکڑے کر کے کتوں کی طرح پھینک دیتا ہے اور اپنے لئے ایک بے شرمی کی زندگی سے مرنا قبول کر لیتا ہے پھر میں نہیں سمجھ سکتا کہ آپ لوگوں کا وید یہ کیسی ہدایت لایا جو انسانی فطرت کی طبعی لیں کہ کوئی اُن میں سے خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی تو وہ ایک قانون مختص القوم یا مختص حاشیه القوم کی طرح صرف چند روز و مصلحت کیلئے آئی ہوگی ۔ لھذا جیسا کہ وہ خود ناقص تھیں ایسا ناقص بولی میں اتریں مگر کامل کتاب کے لئے کامل بولی میں اترنا ضروری تھا کیونکہ کامل اور ناقص کا پیوند درست بیٹھ نہیں سکتا لھذا قرآن شریف عربی زبان میں اترا جو اپنے ہر ایک پہلو کے رو سے کامل ہے ۔ غرض من الرحمن کو ہم نے اس مدعا سے تالیف کیا ہے کہ تا کامل بولی کے ذریعہ کامل کتاب کا ثبوت دیں اسی وجہ سے ہم نے اس کتاب کے ساتھ پانچ ہزار روپیہ کا اشتہار بھی دیا ہے جو شخص چاہے ہم سے پہلے روپیہ جمع کرالے اگر وہ ثابت کر دیوے کہ وہ دلائل جو اس طرف سے عربی زبان کے اُم الالسنہ اور وحی اللہ ہونے کے بارے میں پیش کئے گئے ہیں ایسے دلائل یا اُن سے بہتر کسی اور زبان کے بارے میں پیش ہو سکتے ہیں تو وہ پانچ ہزار روپیہ جو جمع کرایا جائے گا اُس کا ہوگا یہ اشتہار صرف کہنے کی بات نہیں بلکہ ہماری طرف سے بقيه در حاشیه