آریہ دھرم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 4 of 550

آریہ دھرم — Page 4

روحانی خزائن جلد ۱۰ آریہ دھرم یہ کہ جس مرد کی بیوی نہ رہے یا جس بیوی کا خاوند نہ رہے وہ رہبانیت اختیار کر لیں یعنی تارک اور تارکہ ہو کر زندگی بسر کریں اور قوم کی ترقی رکھنے کے واسطے کوئی لڑکا اپنی ذات کا متبشی کرلیں۔ اس لڑکے سے خاندان باقی رہے گا اور زنا بھی نہ ہو گا ( یعنی نیوگ کی حاجت نہیں پڑے گی ) لیکن (۳) اگر رہبانیت کے اختیار نہ کرسکیں اور جوش شہوت فرو نہ ہو تب نکاح تو کسی طرح کرنا ہی نہیں چاہئے اختیار اور فرو نہ ہو توکسی کرناہی نہیں ہاں نیوگ سے شہوت فروکریں اور اولاد حاصل کر لیں ۔ تے یہ ہدایت بیوہ اور رنڈوے مرد کے لئے ہے کہ جب عورت مرگئی یا مرد ہی مر گیا تو گویا عیال داری کی صف خدا نے آپ ہی لپیٹ دی اب مجتر در ہو اور خوش رہو ایک مدت نکاح کر کے بھی دیکھ لیا اور حظ اٹھا لیا اب سبکدوش ہو کر زندگی بسر کرو اور اگر شہوت زور کرے اور رہا نہ جائے تو نکاح کا تو نام مت لو کہ وہ وید کے رو سے حرام ہے ہاں چپکے سے ایک مرد کسی دوسری عورت سے یا ایک عورت کسی دوسرے مرد سے یارا نہ جوڑ لیوے اور اگر اُس سے کامیابی نہ ہو تو دوسرا یا تیسرا خواہ دن تک نوبت پہنچے کچھ مضائقہ نہیں کہ اس میں وید کی آ گیا ہے یہی تو وہ کارروائی ہے جس کا وید مقدس میں نام نیوگ ہے اس کے آگے نکاح اور تعدد ازواج کیا چیز ہے یہ بہت عمدہ طریق ہے کہ بیوی خاوند کے مرنے کے بعد یا خاوند بیوی کے مرنے کے پیچھے بظاہر جو گی یا جو گن ہی بنی رہی اور شہوت رانی کا کام ایسا عمدہ چلتا گیا کہ نکاح والوں کو بھی پیچھے ڈال دیا کیونکہ ایسی عورت جو نکاح کی پابند ہو وہ صرف ایک خاوند کے قید میں رہے گی مگر نیوگ میں تو یہ لطف ہے کہ ہر ایک نئی رات میں نیا آشنا اُس کو مل سکتا ہے اور ے حاشیہ : پنڈت صاحب کا یہ مقولہ کہ اور ؤ بھی چار بھی نہ ہوگا یعنی تار کہ رہنے اور لڑ کا گود لینے سے مفت میں لڑکا ہاتھ آ جائے گا اور زنا تک نوبت نہ پہنچے گی اس مقولہ سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ پنڈت صاحب اپنے دل میں بیوہ کے نیوگ کو بھی زنا سمجھتے ہیں ورنہ اگر اُن کے نزدیک نیوگ زنا نہیں تو نیوگ نہ کرنے کی حالت میں اس قید کی کیا ضرورت تھی معلوم ہوتا ہے کہ کانشنس کے جوش نے یہ کلمہ ان کے منہ سے نکلوایا ہے جو اُن کے دوسرے بیانات کے مخالف ہے۔ منہ نوٹ اگر نیوگ سے شہوت رانی منظور نہیں تھی تو کیوں متبنی بنانے پر کفایت نہیں کی گئی ۔ منہ اس تقریر سے معلوم ہوا کہ نیوگ صرف شہوت رانی کی غرض سے ہو سکتا ہے مگر اتنی شہوت رانی کریں کہ اس کے ضمن میں اولا د بھی ہو جائے۔ • منه