انوارالاسلام — Page 63
روحانی خزائن جلد ۹ ۶۳ انوار الاسلام فتح اسلام فتح اسلام فتح اسلام اشتہار انعامی دو ہزار روپیه مرتبه دوم یہ دو ہزار روپیہ پٹی عبد اللہ تم صاحب کے حلف پر بلا توقف ان کے حوالہ کیا جائے گا 10 ( دو ہزار کا اشتہار ) بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (دو ہزار کا اشتہار ) الحق مع آل محمدصلی الله عليه وسلم ہم نے 9 ستمبر ۱۸۹۴ء کے اشتہار میں لکھا تھا کہ آتھم صاحب نے ایام پیشگوئی میں ضرور حق کی طرف رجوع کر لیا اور اسلام کی عظمت کا اثر اپنے دل پر ڈال لیا ۔ اگر یہ سچ نہیں تو وہ نقد ایک ہزار روپیہ لیں اور قسم کھا لیں کہ انہوں نے اس خوف کے زمانہ میں رجوع نہیں کیا۔ چنانچہ اسی حقیقت کو خلق اللہ پر ظاہر کرنے کے لئے تین رجسٹری شده خط آتھم صاحب اور ڈاکٹر مارٹن کلارک اور پادری عماد الدین مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کی طرف مخط: مسٹر آتھم صاحب آپ کو معلوم ہے کہ کس قدر جھوٹے ، بے ایمانوں ، نام کے مسلمان یا مولوی یا عیسائیوں نے یہ خلاف واقعہ خبر اڑا دی ہے کہ آپ نے باوجود یہ کہ خدا تعالی کے بچے اور پاک دین اسلام کی طرف کچھ بھی رجوع نہ کیا پھر بھی وعید موت سے بچ گئے اور عیسائی غالب رہے اور پیشگوئی جھوٹی نکلی اور اللہ جل شانہ جس کی عظمت اور ہیبت سے زمین اور آسمان کا نپتے ہیں اس نے مجھ کو خبر دی ہے کہ آپ نے خوف کے دنوں میں نہایت ہم وغم کی حالت میں در پر وہ اسلام کی طرف رجوع کر لیا یعنی اسلامی عظمت کو آپ نے دل تعداد اشاعت دس ہزار (۱۰۰۰۰)