انوارالاسلام — Page 28
روحانی خزائن جلد ؟ ۲۸ انوار الاسلام ۲۶ تو آپ کو شرمندگی اور خجالت اب اٹھائی نہ پڑتی ۔ اب اے تمام حضرات آپ پر واضح رہے کہ دراصل اسلام کی فتح ہوئی اور عیسائیوں کو بڑی بھاری شکست آئی اور اس بالمقابل فریق پر طرح طرح کی آفات نازل ہوئیں کوئی موت کے پنجہ میں پھنسا کوئی اس کا ماتم دار بنا۔ کسی نے بیماری کا سخت دکھ سمجھا کہ اول تو وہ شیر خوارہ بچہ جو روز ولادت سے ہی بیمار اور ضعیف الخلقت تھا فریق کے لفظ میں داخل نہیں ہو سکتا کیا وہ بھی عیسائیوں کے ساتھ بحث کرنے گیا تھا کہ تا اس کا فوت ہونا عیسائی مذہب کی صداقت پر دلیل ہو سکے اور دوسرے یہ الہام ہماری طرف سے تھا جو عیسائیوں پر یہ یہ آفتیں پڑیں گی۔ اور ہم برابر اور متواتر شرح کر چکے ہیں کہ اس الہام کا مصداق وہ عیسائی ہیں جو بحث کے وقت مباحث یا حامی بحث تھے اور عیسائیوں کو تو کوئی الہام نہیں ہوا تھا کہ ہمارے بیعت کنندوں میں سے کسی کا کوئی شیر خواره بچہ فوت ہو جائے گا۔ پس جبکہ تفہیم الہی کی رو سے الہام صرف فریق مخالف کے نفوس سے خاص تھا اور عیسائیوں کی طرف سے کوئی الہام نہ تھا اور نہ مباہلہ کے طور پر ہماری طرف سے اپنے لئے بددعا تھی اور نہ عیسائیوں کی طرف سے کوئی بددعا تھی صرف عیسائیوں کے بارے میں ایک الہام تھا اپس کسی شیر خوارہ بچہ کا فوت ہوجانا کیا اس بات کی دلیل ہوسکتی ہے کہ عیسائی مذہب کی سچائی ثابت ہوئی۔ کیا عیسائیوں نے بھی کوئی الہام بتلایا تھا یا بد دعا کی تھی بلکہ وہ صرف ہمارا الہام تھا جس کے بارہ میں ہم نے بتلا دیا تھا کہ یہ عیسائیوں کی نسبت ہے اور یہ کہنا کہ بعض مسلمان اس الہام کے بعد عیسائی ہو گئے البقرة : ١٠٧ اس سے بھی عیسائیوں کی صداقت پر ایک دلیل سمجھنا صرف ایک خباثت ہے اس سے زیادہ نہیں۔ اے نادان عدو اللہ اگر اس عرصہ میں دو چار فاسق نام کے مسلمانوں میں سے جن کو ہم نے بد معاش پا کراچی جماعت سے پہلے ہی خارج کر دیا تھا۔ مردار دنیا کے لئے عیسائی ہو گئے تو ہم تجھے ثبوت دیتے ہیں کہ اس پندرہ مہینہ میں صد با عیسائی خالصاً للہ مسلمان ہوئے پھر آخری الزام اس ہند وزادہ کا یہ ہے کہ اگر مباحثہ کے بعد دو پادری سخت بیمار ہو گئے تو یہ بھی کچھ دلیل نہیں کیونکہ تم بھی تو اکثر بیمار رہتے ہو تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر میں اس پندرہ مہینہ میں بیمار ہا تھا تو تمہارے کس بزرگ یاد نہیں اور وہ یہ ہے مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أَو نُسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَا أَوْ مِثْلِهَا أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِیر ے اور میں جانتا ہوں کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اس عد والدین کا جواب ہے کیونکہ اس نے عیسائیوں کا حامی بن کر اسلام پر حملہ کیا اور وہ بھی بے جا اور بے ایمانی سے بھرا ہوا حملہ۔ اور ایک جزو اس خواب کی رہ گئی میں نے دیکھا کہ اس بچہ کے بدن پر کچھ پھنسی یا نوالوں کی مشابہ بخارات نکل رہے ہیں۔ اور کوئی کہتا ہے کہ اس کا علاج ہلدی اور ایک اور چیز ہے۔ واللہ اعلم ۔ منه