انوارالاسلام — Page 26
روحانی خزائن جلد ۹ ۲۶ انوار الاسلام خیر دارر ہے کہ خدا تعالیٰ کی ظالموں اور کاذبوں پر لعنت ہے۔ جب تک عبد اللہ آتھم دو ہزار روپیہ لے کر ایسا دشمن اسلام نہ ہولے اور حضرت مسیح کو خدا سمجھنے کا اقرار نہ کرلے اور پھر اس پر ایک برس بخیر نہ گذر جائے ہم کسی طرح کا ذب نہیں ٹھہر سکتے۔ ہمیں اپنے الہام سے خدا تعالیٰ نے جتلا دیا ہے کہ اس نے عظمت اسلام قبول کر کے اور اسلامی پیشگوئی کی وجہ سے اپنے پر ہم وغم لے کر شرط الہامی سے فائدہ اٹھا لیا ۔ اب اگر بغیر اس امتحان کے کوئی شخص ہمارا نام کا ذب رکھے اور ہمیں مغلوب خیال کرے تو وہ کا ذب اور مورد لعنت اللہ علی الکاذبین ہے اور پاک فطرت سے بے نصیب اس کو چاہیے کہ عبداللہ آتھم کے پاس جا کر ہاتھ پیر جوڑے اور بہت خوشامد کرے کہ وہ شرط مذکورہ کی پابندی سے ہزار روپیہ مجھ سے لے لے اور اس قطعی فیصلہ کے بالمقابل کھڑا ہو جائے ورنہ میاں عبد الحق غزنوی ہو یا میاں ثناء اللہ یا سعد اللہ یا غلام رسول یا کوئی اور ہو خوب یا درکھیں کہ مسلمان کہلا کر بے وجہ عیسائیوں کو غالب قرار دینا اور سراسر ظلم کی راہ سے ان کا نام فتح باب رکھنا یہ حلال زادوں کا کام نہیں چاہیے کہ اب بھی سمجھ جائیں اور یقینا اور غور کر کے دیکھ لیں کہ اس بحث میں عیسائی مغلوب ہوئے ہیں۔ ان کے فریق پر خدا تعالی نے ہر طرح سے آفت اور ذلت ڈالی چنانچہ اس فریق میں سے ایک پادری صاحب تو فوت ہو گئے اور دومرمر کے بچے اور بعضوں کے گلے میں ہزار لعنت کی ذلت کا رنہ پڑ گیا جس رنہ سے وہ اپنی گردنوں کو چھوڑا نہ سکے۔ اب ایمانا کہو فتح کس کی ہوئی اور مباہلہ کا بد اثر کس پر پڑا خدا تعالیٰ سے ڈرو اور بڑھتے نہ جاؤ وہ تجاوز کر نے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔ تو بہ کرو تا تو بہ کا پھل پاؤ۔ غضب کی بات ہے کہ خدا تعالیٰ نے تو اس پیشگوئی کے بعد فریق مخالف کے ہر یک فرد پر قہر نازل کیا، موت نازل کی ، ذلت نازل کی ، بیماری نازل کی ،خوف نازل کیا اور پھر بھی کہا جاتا ہے کہ عیسائی غالب رہے ہیں ۔ لوگو! ایک دن مرنا ہے یا نہیں، بیشک عیسائیوں کی حمایت کرو اور سچ کو چھوڑ دو۔ رب العرش دیکھ رہا ہے کہ تم کیا کر رہے ہو جو شخص در حقیقت عزت پا گیا تم اُس کو ذلیل کر سکتے ہو۔ اے غزنوی گروہ کے لوگو! اے امرت سر کے مسلمانو مگر اسلام کے دشمنو اور اے لدھیانہ کے سخت دل مولویو اور منشیو !! خوب سوچ لو کہ تم کیا کام کر رہے ہو اور اسے غز نو یو تم ذرا آنکھ کھول کر دیکھ لو کہ تمہارا مباہلہ تم پر ہی پڑا۔ جھوٹے اشتہاروں سے شرم کرو اور یہ میرا تمام رسالہ غور سے پڑھو تا تمہیں معلوم ہو۔ والسلام على من اتبع الهدى۔