انوارالاسلام — Page xix
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم تعارف (از حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس) روحانی خزائن کی یہ جلد نہم ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی کتب۔منن الرحمن۔ضیاء الحق۔رسالہ نور القرآن نمبر۱ و نور القرآن نمبر۲ اور رسالہ معیار المذاہب پر مشتمل ہے۔ان کتب اور رسائل کی تاریخ تالیف و اشاعت ۱۸۹۵ء ہے۔انوار الاسلام و ضیاء الحق مسٹر عبداﷲ آتھم عیسائی مناظر سے متعلق مباحثہ ’’جنگ مقدس‘‘ کے اختتام پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ وہ پندرہ ماہ کے عرصہ میں ہاویہ میں گرایا جائے گا بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے۔جب پیشگوئی کی میعاد پندرہ ماہ گذر گئی اور آتھم نہ مرا اور اﷲ تعالیٰ نے حسب پیشگوئی رجوع الی الحق کی وجہ سے اُسے مہلت عطا فرمائی تو عیسائیوں نے اِس پر بڑی خوشیاں منائیں اور اُسے عیسائیت کی فتح سمجھ کر ۶؍ دسمبر ۱۸۹۴ء کو امرتسر میں آتھم کا جلوس بھی نکالا۔یہ مقابلہ درحقیقت اسلام اور عیسائیت کا تھا جیسا کہ خود مسیحی اخبار نور افشاں نے بھی لکھا:۔’’مرزا صاحب نے مسیحیوں کے ساتھ مباحثہ اپنے ملہم اور مثیلِ مسیح ہونے کے بارے میں نہیں کیا بلکہ محمدیّت کو مذہبِ حق اور قرآن کو کتاب اﷲ ثابت کرنے اور مسیحیت کو ردّ کرنے کے لئے کیا تھا اور وہ پیشگوئی اختتامِ مباحثہ پر انہوں نے محمدیّت ہی کے مذہب حق اور منجانب اﷲ ہونے کے ثبوت میں کی تھی۔‘‘ (نور افشاں ۲۰؍ دسمبر ۱۸۹۴ء) لیکن باوجود اِس کے بعض بے غیرت ملّاؤں اور اُن کے متبعین نے عیسائیوں کے ساتھ مل کر شور و غل