انجام آتھم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 301 of 448

انجام آتھم — Page 301

روحانی خزائن جلد ۱ ۳۰۱ ضمیمه رساله انجام آتھم بھی آقر ر کیا کہ وہ مضمون سب سے اول رہا ہے۔ اور یہ اشتہار الہامی محمد حسین بطالوی اور احمد اللہ عام اور ثناء اللہ مولویان امرتسری اور عیسائیوں کو بھی قبل از وقت بھیجا گیا تھا۔ اب بتلا دیں کیا یہ خدا کا نشان نہیں ہے کہ خدا نے مجھے پہلے سے خبر دی کہ سب پر تیرا ہی مضمون غالب رہے گا ۔ پس وہ مضمون جس عظمت کی نگاہ سے سنا گیا ۔ اور جس تعظیم سے شہر لاہور میں اس کی دھوم مچ گئی ۔ کیا محمد حسین اس سے بے خبر ہے یا ثناء اللہ اس واقعہ سے ناواقف ہے ۔ پس یہ بے ایمانی کیسی ہے جو صریح نشانوں کی جگہ دی گئی ۔ یا خدا کی صفات کو اپنے کامل محل سے نیچے گرا دیا ہے۔ سو مجھے جتلایا گیا کہ اس مضمون کے خوب پھیلنے کے بعد جھوٹے مذہبوں کا جھوٹ کھل جائے گا۔ اور قرآنی سچائی دن بدن زمین پر پھیلتی جائے گی ۔ جب تک کہ اپنا دائرہ پورا کرے پھر میں اس کشفی حالت سے الہام کی طرف منتقل کیا گیا۔ اور مجھے یہ الہام ہوا۔ بقیه حاشیه متعلق اشتہار ان الله معك ان الله يقوم اينما قمت یعنی خدا تیرے ساتھ ہے خدا وہیں کھڑا ہوتا ہے جہاں تو کھڑا ہو ۔ یہ حمایت الہی کے لئے ایک استعارہ ہے۔ اب میں زیادہ لکھنا نہیں چاہتا۔ ہر ایک کو یہی اطلاع دیتا ہوں کہ اپنا اپنا حرج بھی کر کے ان معارف کے سننے کے لئے ضرور بمقام لاہور تاریخ جلسہ پر آدیں کہ ان کی عقل اور ایمان کو اس سے وہ فائدے حاصل ہوں گے کہ وہ گمان نہیں کر سکتے ہوں گے ۔ والسلام على من اتبع الهدى خاکسار غلام احمد از قادیان ۲۱ دسمبر ۱۸۹۶ء مسلمان کو کامل اطاعت کی ہدایت فرماتا ہے۔ لیکن اب ہم دیکھیں گے کہ آپ کے بھائی آریوں اور پادری صاحبوں کو ان کے پر میشر یا یسوع کی عزت کا کس قدر پاس ہے۔ اور وہ ایسے عظیم الشان قدوس کے نام پر حاضر ہونے کے لئے مستعد ہیں یا نہیں ۔ م منه