انجام آتھم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xxiii of 448

انجام آتھم — Page xxiii

اوّل پیشگوئی سُنتے ہی آتھم کے چہرہ پر ایک خوفناک اثر پیدا ہوگیا تھا اور اُس کے حواس کی پریشانی اُسی وقت سے دکھائی دینے لگی تھی۔پھر وہ روز بروز بڑھتی گئی اور آتھم کے دل و دماغ پر اثر کرتی گئی اور یہاں تک کہ جیسا کہ اخبار ’’نور افشاں‘‘ میں آتھم نے خود شائع کروایا ڈرانے والی تمثلات کا نظارہ شروع ہو گیا۔اور اس پیشگوئی کو سُناتے وقت نہ صرف آتھم پر اثر ہوا بلکہ تمام عیسائیوں پر ہوا۔اِس لئے انہوں نے پیش بندی کے طور پر اُسی دم کہنا شروع کر دیا تھا کہ آتھم کے مرنے کی تو ایک ڈاکٹر نے خبر بھی دے رکھی ہے کہ چھ ماہ تک مر جائے گا۔دوسرا قرینہ آتھم کے رجوع بحق ہونے کا وہ تین حملے ہیں جو بقول اُس کے اُس کی جان لینے کے لئے کئے گئے۔پہلا حملہ اُس نے یہ بیان کیا کہ اُسے ایک خونی سانپ دکھائی دیا جو بقول اُس کے تعلیم یافتہ تھا جو ہماری جماعت کے بعض لوگوں نے اُسے ڈسنے کے لئے چھوڑا تھا۔اُس سانپ کی قہری تجلّی سے مرعوب ہو کر سخت گرمی کے موسم میں اپنی بیوی اور بچوں کی جدائی برداشت کر کے امرتسر چھوڑ کر آتھم صاحب لدھیانہ میں اپنے داماد کے پاس پناہ گزیں ہوئے تو وہاں بعض مسلّح آدمی نیزوں کے ساتھ اُن کو دکھائی دیئے جو اُن کے احاطہ کوٹھی کے اندر آ کر بس قریب ہی آ پہنچے ہیں اور قتل کرنے کے لئے مستعد ہیں۔اُن کا یہ خوف اور بے آرامی اور دل کی غمناکی اور پریشانی بڑھتی چلی گئی۔اور حق کے رُعب نے انہیں دیوانہ سا بنا دیا۔تب لدھیانہ سے بھی وہ بھاگے اور فیروز پور اپنے دوسرے داماد کے ہاں پہنچے۔اور پیشگوئی کی عظمت نے اُن کی وہ حالت بنا رکھی تھی جو ایسے شخص کی ہوتی ہے جو یقین یا ظن رکھتا ہو کہ شائد عذابِ الٰہی نازل ہو جائے۔فیروز پور میں جیسا کہ وہ لکھتے ہیں انہوں نے دیکھا کہ بعض آدمی تلواروں اور نیزوں کے ساتھ آ پڑے اور انہیں خطرناک خوف طاری ہوا۔اور اس تمام عرصہ میں ایک حرف بھی اسلام کے برخلاف مُنہ سے نہ نکالا اور یہ تینوں حملے جیسا کہ انہوں نے الزام لگایا ہماری جماعت کی طرف سے نہیں تھے۔نہ کسی احمدی نے کوئی سانپ سکھا کر آتھم صاحب کو ڈسنے کے لئے چھوڑا تھا اور نہ نیزوں اور تلواروں سے مسلّح آدمی اُن کے قتل کے لئے بھیجے جو پولیس کے پہرہ کی موجودگی میں حملہ کے لئے کوٹھی میں داخل ہوئے اور سوائے آتھم کے اَور کسی کو نظر نہ آئے۔اور نہ انہیں کسی نے پکڑا اور پھر آتھم صاحب نے باوجود ریٹائرڈ اکسٹرا اسسٹنٹ ہونے کے کسی پر نالش بھی نہ کی۔یہ تینوں حملے