رسالہ الوصیت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 336 of 597

رسالہ الوصیت — Page 336

روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۳۲ رساله الوصیت کے متعلق بھی انہیں وقتاً فوقتاً ایسا ہی کرنا ہوگا۔ 10 1 10 (1) جو احباب کوئی جائیداد نہیں رکھتے مگر آمدنی کی کوئی سبیل رکھتے ہیں وہ اپنی آمدنی کا کم از کم حصہ ماہوار انجمن کے سپرد کریں۔ یہ ان کا اختیار ہے کہ جو چندے وہ سلسلہ عالیہ کی امداد میں اس وقت دیتے ہیں ان کو اس حصہ میں شامل رہنے دیں یا الگ کر دیں۔ اگر وہ اپنے موجودہ چندوں کو اس حصہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو جس طرح وہ چندہ بھیج رہے ہیں بھیجتے رہیں۔ البتہ اُن چندوں کو منہا کر کے جو بچے وہ بقیہ رقم فنانشل سیکرٹری مجلس کار پرداز مصالح قبرستان کے نام بھیج دیں۔ باقی خط و کتابت اس مجلس کے سیکرٹری سے کریں لیکن ان کو وصیت کرنی ہوگی کہ اُن کے مرنے کے بعد اُن کے متروکہ کی کم از کم حصہ کی مالک انجمن ہو۔ 10 نوٹ :۔ (۱) جو صاحب مزید واقفیت قانونی درباره وصیت یا بهبه به تعلق مجلس کار پرداز مصالح قبرستان حاصل کرنا چاہیں وہ وصیت یا ہبہ لکھنے سے پہلے خط وکتابت کر سکتے ہیں ۔ (۲) خاص حالات میں مجلس معتمدین سے بذریعہ خط و کتابت طے ہوسکتا ہے۔ (۷) کل روپیہ جو چندہ قبرستان کے متعلق ہو یا جو زیر اشتہار الوصیت صورتہائے متذکرہ بالا میں بھیجا جائے وہ صرف اس پتہ پر آنا چاہئے فنانشل سیکرٹری مجلس کار پرداز مصالح قبرستان اور کسی شخص کے نام یا کسی اور پتہ پر نہیں آنا چاہیے۔ خاکسار محمد علی سیکرٹری ۲۹ جنوری ۱۹۰۶ء نورالدین یکم جولائی ۱۹۰۶ء میرزا غلام احمد