رسالہ الوصیت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 334 of 597

رسالہ الوصیت — Page 334

روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۳۰ رسالہ الوصیت بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ روئید ادا جلاس اول مجلس معتمدین صدر انجمن احمد یہ قادیان منعقده ۲۹ جنوری ۱۹۰۶ء حاضرین جلسه حضرت مولوی نورالدین صاحب پریذیڈنٹ ۔ خانصاحب محمد علی خانصاحب۔ صاحبزادہ بشیر الدین محمود احمد صاحب۔ مولوی سید محمد احسن صاحب۔ خواجہ کمال الدین صاحب ۔ ڈاکٹر سید محمد حسین صاحب سیکرٹری مجلس ۔ چونکہ بعض ضروری ہدایات اور منظور یوں کا دینا اشد ضروری تھا اور احباب بیرونجات کو اطلاع دینے کے لئے کافی وقت نہ تھا۔ اس لئے بہ اجازت حضرت امام علیہ السلام بعد منظوری قواعد یہ جلسہ کیا گیا۔ حسب ذیل معاملات طے ہوئے (1) قرار پایا که مسوده وصیت مجوزه منظور کیا جائے ۔ (۲) قرار پایا کہ وصیت کے مسودہ کی سر دست آٹھ سو کا پیاں چھپوائی جائیں اور نیز الحکم اور بدر میں بھی چھپوایا جائے ۔ (۳) قرار پایا کہ وصیت کنندگان کو ذیل کی ہدایات برائے تعمیل بھیجی جائیں اور