رسالہ الوصیت — Page 327
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۲۳ رسالہ الوصیت ضمیمہ متعلقہ رساله الوصية رساله الوصية کے متعلق چند ضروری امر قابل اشاعت ہیں جو ذیل میں لکھے جاتے ہیں :۔ (۱) اوّل یہ کہ جب تک انجمن کار پرداز مصالح قبرستان اس امر کو شائع نہ کرے کہ قبرستان با عتبار لوازم ضروری کے من کل الوجوہ طیار ہو گیا ہے اس وقت تک جائز نہ ہوگا کہ کوئی میت جس نے رساله الوصیة کے شرائط کی یا بندی کی ہے قبرستان میں دفن کرنے کے لئے لائی جائے پل وغیرہ لوازم ضروریہ کا پہلے طیار ہو جانا ضروری ہوگا اور اُس وقت تک میت ایک صندوق میں امانت کے طور پر کسی اور قبرستان میں رکھی جائے گی ۔ (۲) ہر ایک صاحب جو رساله الوصیة کی پابندی کا اقرار کریں ضروری ہوگا کہ وہ ایسا اقرار کم سے کم دو گواہوں کی ثبت شہادت کے ساتھ اپنے زمانہ قائمی ہوش وحواس میں انجمن کے حوالہ کریں اور تصریح سے لکھیں کہ وہ اپنی کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کا دسواں حصہ اشاعت اغراض سلسلہ احمدیہ کے لئے بطور وصیت یا وقف دیتے ہیں۔ اور ضروری ہوگا کہ وہ کم سے کم دو اخباروں میں اس کو شائع کر دیں۔ (۳) انجمن کا یہ فرض ہوگا کہ قانونی اور شرعی طور پر وصیت کردہ مضمون کی نسبت اپنی پوری تسلی کر کے وصیت کنندہ کو ایک سارٹیفیکیٹ اپنے دستخط اور مہر کے ساتھ دے دیں اور جب قواعد مذکورہ بالا کی رو سے کوئی میت اس قبرستان میں ریویو آف ریلیجنزار دو جنوری ۱۹۰۶ ء از صفحه ۳۶ تا ۳۹ ۔ (ناشر) ۳۶