اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 298
۲۹۸ روحانی خزائن جلدم الحق مباحثہ دہلی ۱۲۸ قطعی الدلالت ہونے میں مضر نہیں ہو سکتا اور یہ چند مرتبہ گذر چکا کہ آیت وَانْ مَنْ أَهْلِ الْكِتب كو حضرت اقدس نے دربارہ وفات مسیح قطعی الدلالت کہیں نہیں لکھا قولہ اور تفسیر مظہری والے کا یہ تقول الخ اقول مولانا صاحب قول صاحب تفسیر مظہری کا اگر آپ کے نزدیک تقول تھا اور مخدوش تھا اور مخالف تھا عامہ تفاسیر کی تو کسی تفسیر سے اس کا مخدوش ہونا بدلائل ثابت کیا ہوتا بلا وجہ کسی مفسر کے قول مبرہن کو مخدوش اور تقول اور مخالف کہہ دینا دیانت اور انصاف کے خلاف ہے اور جو صارف معنے حال سے جناب نے نون ثقیلہ کو قرار دیا تھا وہ تو صارف رہا ہی نہیں پھر اگر کوئی طالب حق تفسیر مظہری کی طرف سے آپ کی خدمت میں یہ کہے کہ لام تاکید جو حال کے واسطے آتا ہے وہ صارف عن معنے الاستقبال ہے تو آپ اس کا کیا جواب دیویں گے اور طرفہ یہ ہے کہ جس تفسیر کی عبارت کو جناب نے دار مدار اپنے مباحثہ کا گردانا ہے اور مناط استدلال اس کو قرار دیا ہے اس عبارت میں خود جناب نے یہ قول بھی نقل کیا ہے۔وقال الحسن البصری یعنی النجاشی و اصحابه رواهما ابن ابی حاتم ۔ اب آپ ہی انصاف فرمادیں کہ جب حال کے معنے آپ کے نزدیک محض باطل تھے تو جناب نے قول حسن بصری کو جو مناقض آپ کے مدعا کے ہے کیوں نقل فرمایا اور اس کا ابطال بدلیل کیوں نہیں کیا یہ کیا بات ہے کہ جس معنے کو التزاما آپ مراد لیتے ہیں اس پر استدلال قول مناقض سے کیا جاوے۔ إِنَّ هَذَا لَشَيْءٌ عجاب اور رواۃ اسناد قراءت ابی بن کعب کی جو تفسیر ابن کثیر میں درج ہیں اور جناب نے ان کی تضعیف کی ہے اور علم اسماء الرجال میں ہمہ دانی ظاہر فرمائی ہے اس کی نسبت یہ گذارش ہے کہ جناب کی تحریر میں خفیف بالفا لکھا ہوا ہے اور تقریب میں کسی جگہ خفیف کا ترجمہ نہیں لکھا اگر خصیب بصاد و با ہے تو جناب پر واجب تھا کہ اوّل تو بمقابل حضرت اقدس مرزا صاحب کے جو آپ کے نزدیک علم اسماء الرجال میں دخل نہیں رکھتے اور شائد اس علم میں حضرت اقدس کو توجہ والتفات نہ ہوا ہو کیونکہ مولانا شاہ ولی اللہ صاحب نے بھی حجتہ اللہ میں اس علم کو قشر علوم حدیث فرمایا ہے اندر میں صورت آپ ثابت کرتے کہ خصیب تین ہیں جن میں سے یہاں پر خصیب بصیغہ تصغیر معین ہے اور یہ ترجمہ اس کا جو مراتب اثناعشر سے مرتبہ خامسہ پر واقع ہے کہ ہمو جب علم اصول حدیث کے اس مرتبہ خامسہ کا فلاں حکم ہے مثلاً یہ کہ حدیث اس کی اس مرتبہ فلاں کی ہوتی ہے۔ على هذا القياس - عتاب بن بشیر کا مرتبہ بھی مراتب اثنا عشر سے مرتبہ خامسہ پر ہے پس بمقابلہ ہم جیسے طلبہ کے جو علم اسماء الرجال سے بے خبر ہیں اس قدر تو آپ پر ضرور واجب تھا کہ رواۃ مرتبہ خامسہ کا حکم علم اصول حدیث سے بیان فرما دیتے تا کہ یہ معلوم ہو جاتا کہ ایسے رواۃ مرتبہ خامسہ کی روایت سے جو کوئی قراءت آئی ہو اس سے تائید