اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 297
روحانی خزائن جلدم ۲۹۷ الحق مباحثہ دہلی تکلام میں احتمال ناشی عن الدلیل پیدا ہو وہ کلام بالضرور ایک وجہ پر قطعی الدلالت نہیں رہتا۔ اور جو (۱۶۷) احتمال غیر ناشی عن الدلیل ہے وہ عند اولی الابصار ساقط الاعتبار ہوتا ہے۔ اگر ایسے احتمالات بعیدہ کا لحاظ کیا جاوے تو ہم کو ضروریات دین کا ثابت کرنا بھی مشکل ہو جاوے گا تفاسیر میں سب طرح کے اقوال ضعیفہ ور کیکہ و روایات موضوعہ مندرج ہیں اگر ان سب روایات موضوعہ اور اقوال رکیکہ کو تسلیم کیا جاوے تو پھر شرع اسلام میں ایک بڑا غدر بر پا ہو جاوے گا اور اگر کوئی کہے کہ توفی کے معنوں میں سوائے وفات وموت کے جو دوسرا احتمال مفید مخالفین ہے وہ بھی ناشی عن الدلیل ہے۔ تو گذارش یہ ہے کہ ایسے مدعی پر لازم ہے کہ ثبوت اس احتمال کا دلیل سے ثابت کرے اور انعام ایک ہزار روپیہ کا جو حضرت اقدس نے ازالتہ الا و ہام میں ایسے شخص کے واسطے مشتہر کیا ہے وہ طلب کرے بعد طے کرنے اس مرحلہ کے یہ بات زبان پر لاوے کہ معنے توفی میں سوائے موت و وفات کے دوسرا احتمال بھی ناشی عن الدلیل ہے ۔ ودونه خرط القتاد قوله نووی کی عبارت سے صرف اس قد رثابت ہوتا ہے الخ ۔ اقول جب کہ نووی جیسے شارح حدیث نے یہ امر بدلیل ثابت کیا ہے کہ اکثر ائمہ تفسیر نے ضمیر موت کی کتابی کی طرف راجع کی ہے تو قطعی الدلالت ہونے میں آیت مذکورہ کے دربارہ حیات مسیح کیونکر فرق نہ آوے گا ۔ آگے رہا آپ کا جرح جو نسبت قطعی الدلالت ہو نے آیت منو فیک وغیرہ کے کیا ہے اس کا جواب مختصر ابھی اوپر گذر چکا ہے اور تفسیر ابن کثیر میں جو یہ قول نقل کیا ہے کہ المراد بالوفاة ههنا الدوم یہ جناب کو کچھ مفید نہیں کیونکہ یہ رائے ہے ایک مفسر کی غایۃ الامر یہ کہ ایک جماعت قلیلہ کی رائے ہے جو غیر پر حجت نہیں۔ خصوصاً ایسی حالت میں جو صحیح بخاری کی معارض ہے بالفعل ہم اس رائے پر یہ جرح کرتے ہیں کہ اگر مراد توفی سے انا مت ہوتی تو فَيُرْسِلُ الأخرى کا مضمون واقع ہو جا تا یا اس کی نسبت کچھ ایسی تصریح ہوتی کہ یہ نوم ایک غیر معہود نوم ہے یہ کیسی نوم ہے کہ قریب دو ہزار برس کے گذر چکے اور ابھی تک فَيُرْسِلُ الاخرى واقع نہیں ہوا کما مر بيانه سابقًا اور حضرت اقدس مرزا صاحب نے کسی جگہ پر آیت وَانْ مَنْ أَهْلِ الْكِتب كو وفات مسیح میں قطعی الدلالت نہیں لکھا ومن ادعی فعلیه تصحیح نقل قوله قوله اور ایک ترجمہ کر کے اوراق کو بڑھایا ہے الخ اقول جب کہ اختلاف مع الدلیل ہے تو ثابت ہو چکا کہ منافی قطعیت ہے اور آیت إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ اور فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي میں جو احتمال دوسرا معنے توفی میں ہے وہ ناشی عن الدلیل نہیں لہذا وہ احتمال اس کے