اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 254
۲۵۴ روحانی خزائن جلدم الحق مباحثہ دہلی ۱۲۴ بہت پہلے دونوں مرتبہ فساد بھی اسرائیل کے زمانہ ماضی میں ہو چکے ہیں ۔ اول فساد کی سزا میں جالوت غالب ہوا اور دوسرے فساد کی جزا میں بخت نصر غالب ہو چکا ۔ آیت وَلَيَنْصُرَنَّ الله مَنْ يَنصُرُہ میں دونوں زمانہ حال و استقبال مراد ہیں اور کوئی محذور نہیں بلکہ یہاں پر مضارع ہونا ضروری ہے بلکہ دوام تجدد ہی کا مراد ہونا انسب ہے۔ کیونکہ جو شخص جس وقت سے ارادہ نصرت الہی کرتا ہے اُسی وقت سے نصرت الہی شامل حال اسکے ہونے لگتی ہے اگر چہ دوسروں کو محسوس نہ ہو۔ آیت : - لَيَسْتَخْلِفَنَّهُم فِی الْاَرْضِ سے میں دونوں زمانہ حال و استقبال مراد ہو سکتے ہیں کیونکہ لفظ استخلاف کا عام ہے شامل ہے استخلاف روحانی اور جسمانی دونوں کو ۔ پھر روحانی استخلاف تو وقت بعثت سے ہی شروع ہو گیا تھا۔ سلمنا کہ استخلاف جسمانی و ظاہری ہی مراد ہے تو کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خلیفہ اللہ نہیں تھے بلکہ ان سب وعدوں مندرجہ آیت کا ایفا تو حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت سے شروع ہو گیا تھا۔ پھر اگر آیت مذکورہ میں زمانہ حال بھی مراد ہو تو کونسا محذور نحوی لازم آتا ہے۔ خصوصاً اُس حالت میں کہ مطول وغیرہ سے تصریح ہو چکی کہ زمانہ حال کا ایک امر عرفی ہے اور اس کی مقادیر مختلف ہیں جو مفوض ہیں اہلِ عرف پر ۔ آیت لأُعَذِّبَهُ عَذَابًا شَدِيدًا سے دونوں زمانہ حال واستقبال مراد ہو سکتے ہیں مقدار زمان الحال مفوض الى العرف ۔ اسی واسطے شاہ ولی اللہ صاحب نے ترجمہ اس آیت کا ساتھ لفظ مضارع کے کیا ہے۔ ہر آئینہ عقوبت کنم او را عقوبت سخت ۔ اور اگر خالص استقبال ہی مراد ہو تو حضرت اقدس مرزا صاحب کو کچھ مضر نہیں ہے ۔ وہ کب قائل ہیں کہ ایسے صبغ میں زمانہ حال التزاماً مراد ہوتا ہے۔ آیت لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَات میں حال واستقبال بلکہ دوام تجددی اور استمرار مراد ہے اسمیں کونسا محذور نحوی لازم آتا ہے۔ خود وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا اس کی دلیل ہے جو مضمن شرط کو ہے اگر یہ شرط زمانہ ماضی میں واقع ہو چکی تو جزا اُسکی بھی زمانہ ماضی میں واقع ہو چکی اور اگر یہ شرط زمانہ حال میں متحقق ہو تو جزا اس کی زمانہ حال میں متحقق ہوتی ہے اور اگر شرط زمانہ استقبال میں واقع ہوگی تو جزا اس کی بالضرور زمانہ استقبال میں متحقق ہوگی ۔ خلاصہ یہ ہے کہ یہ آیت بمنزلہ قضیہ شرطیہ فیصلہ لزومیہ کے ہے۔ مولوی صاحب اس بارہ میں جب کچھ مباحثہ منطقیہ بیان فرما دیں گے تو ہیچمدان بھی انشاء اللہ تعالیٰ کلام کو بسط کر دے گا ۔ آیت وَلَتَعْرِ فَنَّهُمْ فِي لَحْنِ الْقَوْلِ ل میں دونوں الحج : ۴۱ النور : ۵۶ النمل : ٢٢ ۵-۴ العنكبوت : ۷۰ محمد : ۳۱