آئینہ کمالاتِ اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 617 of 776

آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 617

روحانی خزائن جلد ۵ ۶۱۵ آئینہ کمالات اسلام خدا تعالیٰ کی طرف سے ان پر قائم ہوا اور یہ دلیل قطعی ہے کیونکہ جو شخص اپنے دعوئی (۳) منجانب اللہ ہونے میں کا ذب ہو اس کی پیشگوئی بموجب تعلیم قرآن کریم اور توریت کے سچی نہیں ٹھہر سکتی وجہ یہ کہ اگر خدا تعالیٰ کا ذب کے دعوی دروغ پر کوئی پیشگوئی اس کی کچی کر دیوے تو پھر دعویٰ کا سچا ہونا لازم آتا ہے اور اس سے خلق اللہ دھو کہ میں پڑتی ہے۔ پھر اس کے بعد حضرت اقدس مرزا صاحب نے اپنی جماعت احباب کی باہمی محبت اور تقویٰ اور طہارت کے بارے میں مناسب وقت چند نصیحتیں کیں۔ پھر اس کے بعد ۲۸ دسمبر ۱۸۹۲ء کو یورپ اور امریکہ کی دینی ہمدردی کے لئے معزز حاضرین نے اپنی اپنی رائے پیش کی ۔ اور یہ قرار پایا کہ ایک رسالہ جواہم ضروریات اسلام کا جامع اور عقائد اسلام کا خوبصورت چہرہ معقولی طور پر دکھاتا ہو تالیف ہو کر اور پھر چھاپ کر یورپ اور امریکہ میں بہت سی کا پیاں اس کی بھیج دی جائیں ۔ بعد اس کے قادیان میں اپنا مطبع قائم کرنے کے لئے تجاویز پیش ہوئیں اور ایک فہرست ان صاحبوں کے چندہ کی مرتب کی گئی جو اعانت مطبع کے لئے بھیجتے رہیں گے یہ بھی قرار پایا کہ ایک اخبار اشاعت اور ہمدردی اسلام کے لئے جاری کیا جائے اور یہ بھی تجویز ہوا کہ حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی اس سلسلہ کے واعظ مقرر ہوں اور وہ پنجاب اور ہندوستان میں دورہ کریں بعد اس کے دعائے خیر کی گئی ۔ آئندہ بھی ہمیشہ اس سالانہ جلسہ کے یہی مقاصد ر ہیں گے کہ اشاعت اسلام اور ہمدردی نومسلمین امریکہ اور یورپ کے لئے احسن تجاویز سوچی جائیں اور دنیا میں نیک چلنی اور نیک نیتی اور تقوی طہارت اور اخلاقی حالات کے ترقی دینے اور اخلاق اور عادات دنیہ اور رسوم قبیحہ کو یا سہو کتابت معلوم ہوتا ہے جماعت کے احباب “ ہونا چاہیے۔(ناشر)