آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 319
روحانی خزائن جلد ۵ ۳۱۹ آئینہ کمالات اسلام میں دخل نہیں دیتا تو خدا تعالیٰ میری مدد کرے گا اور آپ کو ہدایت کر کے تابع حق اور دین (۳۱۹ ) اسلام کرے گا ورنہ سخت عذاب میں مبتلا کر کے ہلاک کرے گا ۔ اور اگر میری نیت میں فساد ہے تو خدا مجھے اس کا بدلہ خود دے گا ۔ آپ کا ڈرانا اور دھمکا نا عبث و فضول ہے خصوصاً ایسی حالت میں کہ میں آپ کو کذاب جانتا ہوں اور اس اعتقاد کو دین اسلام کا جزو سمجھتا ہوں ۔ لہذا بہتر ہے کہ آپ ان گیدڑ بھبکیوں سے باز آ ئیں اور حق کے تابع ہو جائیں۔ آئندہ اختیار ہے۔ وما علينا الا البلاغ المبين راقم ابوسعید محمد حسین عفی اللہ عنہ یہ خط ایک جلسہ عام اہل اسلام میں پڑھا گیا اور عمائد جلسہ نے اس کے مضمون کو پسند کیا۔ اور اس کے مسودہ پر دستخط کیا۔ از انجملہ مختصر کے نام نامی یہ ہیں۔ (۱) محمد فیض محی الدین قادری عفی عنہ (۲) احمد علی عفی عنہ ( ۳ ) محمد اعظم عفی عنہ (۴) شیخ امیر بخش (۵) حافظ غلام قادر (۶) نور محمد (۷) شیخ امیر بخش (۸) نبی بخش ذیل دار بٹالہ (۹) برکت علی ۔ (۱۰) محمد اسحاق ولد قاضی نور احمد (۱۱) فقیر شیخ محمد واعظ اسلام نقشبندی مخدومی احسنی - (۱۲) محمد ابراہیم امام مسجد جامع (۱۳) حکیم عطا محمد (۱۴) علی محمد (۱۵) مسکین محمد احمد الله - (۱۶) فقیر شمس الدین (۱۷) محمد علی تھانہ دار پنشنر (۱۸) حسین بخش اپیل نویس اور بہت سے آدمی ہیں جن کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہے۔ جواب الجواب شیخ بٹالوی بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی الحمد لله والسلام على عباده الذين اصطفى - اما بعد آپ کا رجسٹری شده خط مورخہ