آئینہ کمالاتِ اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 291 of 776

آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 291

روحانی خزائن جلد ۵ ۲۹۱ آئینہ کمالات اسلام کرتا ہوں ۔ اور آخر دعا پر ختم کرتا ہوں۔ ربنا افتح بیننا و بين قومنا بالحق و انت (۲۹۱) خير ر الفاتحين۔ آمين الراقم خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپوره ۳۱ دسمبر ۱۸۹۲ء گواہان حاشیه (۱) خدا بخش اتالیق نواب صاحب (۲) عبدالکریم سیالکوٹی (۳) قاضی ضیاء الدین ساکن کوٹ قاضی ضلع گوجرانوالہ (۴) مولوی نورالدین (۵) محمد احسن امروہی (۶) شادیخان ملازم سر راجہ امر سنگھ صاحب بہادر (۷) ظفر احمد کپور تھلی (۸) عبد اللہ سنوری (۹) عبدالعزیز دہلوی (۱۰) علی گوہر خان جالندھری (۱۱) فضل الدین حکیم بھیروی (۱۲) حافظ محمد صاحب پشاوری (۱۳) حکیم محمد اشرف علی ہاشمی خطیب بٹالہ (۱۴) عبدالرحمن برادر زادہ مولوی نورالدین صاحب (۱۵) محمد اکبر ساکن بٹالہ (۱۶) قطب الدین ساکن بدو ملی۔ اس عاجز کے خط مندرجہ بالا کے جواب میں جو شیخ بٹالوی صاحب کا خط آیا وہ ذیل میں معہ جواب الجواب درج کیا جاتا ہے لیکن چونکہ وہ جواب الجواب جو اس طرف سے بٹالوی صاحب کی خدمت میں روانہ کیا گیا ہے اس میں ان کی اُن تمام ہذیانات و بہتانات کا جواب نہیں ہے جو ان کے خط میں درج ہیں اور ممکن ہے کہ ان کا خط پڑھنے والے ان افتراؤں سے بے خبر ہوں جو اس خط میں دھوکہ دینے کی غرض سے درج ہیں اس لئے ہم نے مناسب سمجھا کہ اس خط کی تحریر سے پہلے شیخ صاحب کے بعض افتراؤں اور لافوں اور بہتانوں کا جواب دیں سو بطور قوله و اقول ذیل میں جواب درج کیا جاتا ہے ۔ قولہ ۔ میں قرآن اور پہلی کتابوں کو اور دین اسلام اور پہلے دینوں کو اور نبی آخر الزمان اور پہلے نبیوں کو سچا جانتا اور مانتا ہوں اور اس کا لازمہ اور شرط ہے ملا جو خط بٹالوی صاحب کی خدمت میں روانہ کیا گیا تھا اس میں بخوف طول کلام اُن کی بیہودہ باتوں سے اعراض کیا گیا تھا۔ اب جو وہ خود اس خط کو شائع کرنے کیلئے مستعد ہو گئے تو جواب بھی شائع کرنا پڑا۔ منہ