آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 217
روحانی خزائن جلد ۵ ۲۱۷ آئینہ کمالات اسلام الداله رجل من فارس او رجال من فارس پس اس حدیث سے معلوم ہوا کہ (۲۷) آخری زمانہ میں فارسی الاصل لوگوں میں سے ایک آدمی پیدا ہوگا کہ وہ ایمان میں ایسا مضبوط ہوگا کہ اگر ایمان ثریا میں ہوتا تو وہیں سے اس کو لے آتا اور ایک دوسری حدیث میں اسی شخص کو مہدی کے لفظ سے موسوم کیا گیا ہے اور اُس کا ہی کھڑے تھے مگر اس وقت نظر اٹھا کر دیکھا نہیں اب جو دیکھا تو معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں کتاب آئینہ کمالات اسلام ہے یعنی یہی کتاب اور یہ مقام جو اس وقت چھپا ہوا معلوم ہوتا ہے اور آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگشت مبارک اس مقام پر رکھی ہوئی ہے کہ جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے محامد مبارکہ کا ذکر اور آپ کی پاک اور پُر اثر اور اعلیٰ تعلیم کا بیان ہے اور ایک انگشت اس مقام پر بھی رکھی ہوئی ہے کہ جہاں صحابہ رضی اللہ عنہم کے کمالات اور صدق و وفا کا بیان ہے اور آپ تبسم فرماتے ہیں اور کہتے ہیں کہ هذا لي و هذا لاصحابي یعنی یہ تعریف میرے لئے ہے اور یہ میرے اصحاب کے لئے ۔ اور پھر بعد اس کے خواب سے الہام کی طرف میری طبیعت متنزل ہوئی اور کشفی حالت پیدا ہو گئی تو کشفا میرے پر ظاہر کیا گیا کہ اس مقام میں جو خدا تعالی کی تعریف ہے اس پر اللہ تعالی نے اپنی رضا ظاہر کی اور پھر اس کی نسبت یہ الہام ہوا کہ هذا الثناء لى اور یہ رات منگل کی تھی اور تین بجے پر پندرہ منٹ گزرے تھے ۔