احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟ — Page 515
قادیان کے آریہ‘‘کے عنوان سے حضورؑ کی نظم ۴۱۸ لیکھرام نے اپنی کتاب خبط احمدیہ میں میرے ساتھ مباہلہ کیا اور خود ہی دعا سے مر گیا اور اسلام کی سچائی پر مہرلگا گیا اور یہ کہ آریہ مذہب سچا نہیں ۴۲۹ میں نے اشتہار دیا تھا کہ اے آریو! اگر تمہارے پرمیشر میں کچھ شکتی ہے تو اس کی جناب میں دعا اور پرارتھنا کر کے لیکھرام کو بچالو لیکن تمہارا پرمیشر اس کو بچا نہ سکا ۴۲۹ ہمارا وید پر کوئی حملہ نہیں ہم نہیں جانتے اس کی تفسیر میں کیا کیا تصرف کئے گئے اس جگہ ہماری وید سے مراد صرف آریہ سماج والوں کی شائع کردہ تعلیمات اور اصول ہیں ۴۵۹ح لالہ ملاوامل اور لالہ شرمپت ساکنان قادیان کئی دفعہ یہ دونوں آریہ امرتسر میرے ساتھ جاتے تھے ۴۲۴ اجماع آنحضوؐر کی وفات پر پہلااجماع تھا جو دنیا میں ہوا اور اس میں حضرت مسیحؑ کی وفات کا بھی کلّی فیصلہ ہو چکا تھا ۲۳،۲۶۲،۲۹۱ اسلام میں پہلا اجماع یہی تھا کہ کوئی نبی گزشتہ نبیوں میں سے زندہ نہیں ۲۴۶ مسیح کی زندگی پر کبھی اجماع نہیں ہوا ۲۶۷ احمدیت جماعت احمدیہ کے عقائد ۲۵۸،۲۵۹،۲۶۰ مسیح موعود کی بعثت اور سلسلہ کے قیام کی غرض کے موضوع پر حضور ؑ کی تقریر فرمودہ ۲۷؍دسمبر ۱۹۰۶ ء ۴۶۳ صرف وفات یا حیات مسیح کے لئے یہ سلسلہ قائم نہیں کیا ۴۶۴ عیسائی مذہب اور اس کے حامی سمجھ سکتے ہیں کہ اگر کوئی فرقہ اور سلسلہ ان کے مذہب کو ہلاک کر سکتا ہے تو یہی سلسلہ ہے ۴۷۴ اب دولاکھ سے زیادہ ایسے انسان ہیں جو میری بیعت میں داخل ہیں ۱۹۲،۱۹۵ تین لاکھ سے زیادہ مردوزن میرے مبائعین میں داخل ہیں اور کوئی مہینہ نہیں گزرتا جس میں دوہزار،چارہزار اوربعض اوقات پانچ ہزار اس سلسلہ میں داخل نہ ہوتے ہوں۲۵۸،۴۲۲ میرے لئے یہ شکر کی جگہ ہے کہ میرے ہاتھ پر چارلاکھ کے قریب لوگوں نے اپنے معاصی اور گناہوں اور شرک سے توبہ کی ۳۹۷ کئی انگریزامریکہ وغیرہ ممالک کے ہمارے سلسلہ میں داخل ہو گئے ہیں ۳۵۷ مدلنگرخانہ میں پنجاب کے احمدیوں کے اخلاص وقربانی کا تذکرہ ۷۶ قادیان میں نماز کے دوران آریہ برہمن کی مسلسل گندی گالیوں پر ہزاروں احمدیوں کا صبر کا مظاہرہ ۴۲۱ احمدیوں کو نصائح اور توقعات اپنی جماعت کو حضورؑ کی بعض نصائح مندرجہ تذکرۃ الشہادتین ۶۳ ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں توحید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کودین واحد پرجمع کرے یہی خدا کا مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا سو تم اس مقصد کی پیروی کرو مگر نرمی، اخلاق اور دعاؤں سے ۳۰۷ دنیا کی لذتوں پر فریفتہ مت ہو کہ وہ خدا سے جدا کرتی ہیں۔وہ درد جس سے خدا راضی ہو اس لذت سے بہتر ہے جس سے خدا ناراض ہو جائے اور وہ شکست جس سے خدا راضی ہواس فتح سے بہتر ہے جس سے خدا ناراض ہو جائے ۳۰۷ اگر تم تلخی اٹھا لو گے تو ایک پیارے بچے کی طرح خدا کی گود میں آجاؤ گے ۳۰۷ اپنی پاک قوتوں کو ضائع مت کرو ۳۰۸ اگر تم دنیا کی ایک ذرہ بھی ملونی اپنے اغراض میں رکھتے ہو تو تمہاری تمام عبادتیں عبث ہیں ۳۰۸ خدا کی عظمت اپنے دلوں میں بٹھاؤ،کنیہ پروری سے پرہیز کرو اور بنی نوع سے سچی ہمدردی کے ساتھ پیش آؤ۔ہر ایک راہ نیکی کی اختیار کرو نہ معلوم کس راہ سے تم قبول کئے جاؤ ۳۰۸ جو لوگ ایمان لائے ایسا ایمان جو اس کے ساتھ دنیا کی ملونی نہیں ایسے لوگ خدا کے پسندیدہ لوگ ہیں ۳۰۹ میں تو بہت دعا کرتا ہوں کہ میری سب جماعت ان لوگوں میں ہو جائے جو خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہیں اور نماز پر قائم رہتے اور رات کو اٹھ کر زمین پر گرتے اور روتے ہیں ۷۶