احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟ — Page 501
۔(یعنی یہ کہ) تیرے ماتم کا وقت شادی بن جائے اگر تیرا خاتمہ نیکی پر ہو تو صفحہ ۳۵۳۔تو زبردست کا ساتھی بن تا تو بھی غالب بن جائے صفحہ ۳۵۸۔اگر کسی کے گھر میں کچھ ہے تو اسی قدر ہی ہے صفحہ ۳۹۱۔اے وہ کہ تجھ پر میرا سر، جان، دل اور ہر ذرّہ قربان ہے میرے دل پر اپنی رحمت سے اپنی معرفت کا ہر دروازہ کھول دے۔فلسفی دیوانہ ہے جو تجھے عقل کے زور سے ڈھونڈتا ہے۔تیرا پوشیدہ راستہ عقلوں سے بہت دور ہے۔ان لوگوں میں سے تیری بارگاہ کا کوئی بھی واقف نہیں جو بھی واقف ہوا وہ تیرے بے حد احسانات کی وجہ سے ہوا صفحہ ۳۹۲۔تو اپنے عاشقوں کو دونوں جہان بخش دیتا ہے لیکن تیرے غلاموں کی نظر میں دونوں جہان ہیچ ہیں۔مہربانی کی نظر فرما تا کہ جنگ وجدل ختم ہو۔مخلوقات تو تیرے دلائل کی کشش کی محتاج ہے۔ایک نشان دکھا تا کہ تیرا ُنور دنیا میں چمکے اور تاکہ ہر منکر اسلام تیرا ثنا خواں ہو جائے۔اگر زمین زیرو زبر ہو جائے تو مجھے کچھ غم نہیں۔مجھے تو یہی غم ہے کہ کہیں تیری روشن راہ گم نہ ہو جائے۔دین کے معاملہ میں گفتگو اور بحث بڑی درد سری ہے۔تو عظیم الشان نشانات دکھا کر قصہ مختصر کر دے۔دشمنوں کی فطرت کو زلزلہ دکھا کر ہلا ڈال۔تاکہ وہ ڈر کر تیری درگاہ کی طرف آجائیں۔زلزلے کے پردہ میں رحمت کا چشمہ جاری کر یہ تیرا گریہ وزاری کرنے والا بندہ کب تک غم میں جلا کرے صفحہ ۳۹۶۔جب(ہمارا)شاہی زمانہ شروع ہوا تو مسلمانوں کو دوبارہ مسلمان کیا گیا