احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 499 of 597

احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟ — Page 499

۔اپنی ہستی کو فنا کر دے تا کہ تجھ پر فیضانِ الٰہی نازل ہو، جان قربان کرتا کہ تجھے دوسری زندگی ملے۔ُتو تو اپنی عمر تکبر اور کینہ میں بسر کر رہا ہے اور صدق ویقین کے راستہ سے آنکھ بند کر رکھی ہے۔نیک دل انسان نیکوں کے ساتھ تعلق رکھتا ہے مگر بداصل آدمی موتی پر بھی تھوکتا ہے۔دین کیا ہے۔فنا کا بیج بونا اور زندگی کو ترک کر دینا۔جب تو سینکڑوں دردوں اور چیخوں کے ساتھ گر پڑتا ہے تو پھر ضرور کوئی کھڑا ہو جاتا ہے کہ تیرا مددگار ہو جائے۔نادان کے لئے دانا آدمی کا دل تڑپتا ہے اور آنکھوں والے اندھے پر ضرور رحم کرتے ہیں۔اسی طرح قانون الٰہی بھی واقع ہوا ہے کہ قوی کمزوروں کو ضرور یاد کرتا ہے صفحہ ۲۰۰۔آنکھیں کھلیں، کان کھلے اور یہ عقل موجود۔خدا کرے ان کی آنکھیں سینے پر حیران ہوں۔یہ کمان تیروں سے بھر رکھی ہے۔شکار جو نزدیک ہے اسے دور پھینک دیا ہے صفحہ ٹائٹل لیکچر سیالکوٹ۔مجھے غیب سے یہ خوشخبری ملی ہے کہ میں وہی انسان ہوں جو اس دین کا مجدّد اور راہ نما ہے۔میں بلند آواز سے کہتا ہوں کہ میں ہی مسیح ہوں اور میں ہی اس پادشاہ کا خلیفہ ہوں جو آسمان پر ہے۔ایسا وقت، ایسا زمانہ اور ایسی ایسی برکتیں ! پھر بھی اگر تو بے نصیب رہے تو اس بدبختی پر کیا تعجب ہے۔میری قسمت کا منہ کالا ہو اگر میرے دل میں سوائے خدا کے اور کوئی غرض ہو صفحہ ۲۰۰۔آسماں کا حکم مَیں زمین تک پہنچاتا ہوں۔اگر میں اُسے سنوں اور لوگوں کو نہ سناؤں تو اسے کہاں لے جاؤں۔میں تو مامور ہوں مجھے اس کام میں کیا اختیار ہے جا! یہ بات میرے بھیجنے والے خدا سے پوچھ۔افسوس عزیزوں نے مجھے نہ پہچانا۔یہ مجھے اُس وقت جانیں گے جب میں اس دنیا سے گزر جاؤں گا۔ہر رات قوم کے درد سے مجھ پر ہزاروں غم وارد ہوتے ہیں اے رب مجھے اس شور وشر کے زمانہ سے نجات دے۔میری راہ چھوڑ کر جو راہ بھی وہ پسند کریں وہ کچھ نہیں وہ شخص بدقسمت ہے جو ہیچ کو عزت دیتا ہے۔خدا کے بعد میں محمدؐ کے عشق میں سرشار ہوں۔اگر یہی کفر ہے تو بخدا میں سخت کافر ہوں