رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 132 of 169

رسالہ درود شریف — Page 132

رساله درود شریف اَللّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ وَأَزْوَاجِهِ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ وَذُرِّيَّتِهِ وَأَهْلِ بَيْتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى الِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ ازواج مطہرات نوٹ ۲۔آنحضرت مسلم کی ازواج مطہرات امہات المومنین رضی اللہ منین کے نام یہ ہیں۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا۔جو ابراہیم کے سوا آنحضرت میر کی تمام اولاد کی ماں ہیں (ابراہیم ماریہ قبطیہ کے بطن سے پیدا ہوئے تھے)۔حضرت سودہ رضی اللہ عنہا بنت زمعہ۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بنت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ۔حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بنت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ۔حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنها بنت ابوسفیان رضی اللہ عنہ ان کا اصل نام رملہ تھا۔حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنها بنت ابی امیہ بن مغیرہ ان کا اصل نام ہند تھا۔حضرت زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا جن کے ساتھ آنحضرت میا کے نکاح کا سورہ احزاب میں ذکر ہے۔حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنما۔جو عقد نبوی میں آنے کے بعد صرف دو تین مہینے زندہ رہیں۔حضرت جویریہ بنت حارث رضی اللہ عثما۔حضرت صفیہ بنت حیسی رضی اللہ عنہا۔یہ دونوں جنگی قیدیوں میں آئی تھیں۔موخر الذکر حضرت ہارون علیہ السلام کی اولاد میں سے تھیں۔حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا بنت حارث جو حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی خالہ تھیں۔یہ کل 11 ازواج مطہرات ہیں اور ماریہ قبطیہ کو شامل کر کے ۱۲ ہوتی ہیں ۴۴۵ ذرتیت نبوی رساله درود شریف نوٹ ۳۔آنحضرت میم کی ذریت کے متعلق سیدی حضرت صاجزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے ایدہ اللہ تعالیٰ کی کتاب سیرت خاتم النسین حصہ اول میں سے حسب ذیل فقرہ نقل کر دینا کافی ہو گا۔آنحضرت میں کی جتنی بھی اولاد ہوئی۔وہ سب (سوائے ابراہیم کے۔جو ماریہ قطبیہ کے بطن سے پیدا ہوئے) خدیجہ کے بطن سے ہوئی۔لکھا ہے کہ خدیجہ سے آپ کے تین لڑکے ہوئے۔اور چار لڑکیاں۔لڑکوں کے نام یہ ہیں۔قاسم۔طاہر۔طیب۔بعض ایک اور چوتھا بیٹا عبد اللہ قرار دیتے ہیں۔مگر بعض کا یہ خیال ہے کہ طاہر ہی کا اصل نام عبد اللہ تھا۔واللہ اعلم۔لڑکیوں کے نام یہ ہیں۔زینب۔رقیہ۔ام کلثوم اور فاطمہ۔آنحضرت کی کنیت ابو القاسم آپ کے بڑے بیٹے قاسم کے نام پر تھی۔آنحضرت میں کی اولاد نرینہ سب بچپن میں ہی فوت ہو گئی۔مگر لڑکیاں سب بڑی ہوئیں۔اور اسلام لائیں۔لیکن سوائے چھوٹی لڑکی فاطمہ الزہراء کے باقی کسی لڑکی کی نسل نہیں چلی۔بڑی لڑکی زینب ابو العاص بن ربیع کے ساتھ بیاہی گئیں۔جو حضرت خدیجہ کے ایک عزیز تھے۔ابو العاص کے ہاں زینب کے بطن سے ایک لڑکا علی اور ایک لڑکی امامہ پیدا ہوئے۔مگر لڑکا تو بچپن میں ہی فوت ہو گیا۔اور لڑکی بڑی ہوئی۔اور حضرت فاطمہ کی وفات کے بعد حضرت علی کے عقد میں آئی۔مگر اس کی نسل نہیں چلی۔آنحضرت مال امامہ کو بہت عزیز رکھتے تھے۔ابو العاص ہجرت کے کئی سال بعد تک اسلام نہیں لائے۔جس کی وجہ سے زینب کو بھی بعض تکالیف کا