رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 107 of 169

رسالہ درود شریف — Page 107

رسالہ ور درود شریف ۱۹۴ احسانمند ، شکر گزار اور ثناخواں ہو۔اور جس کی وجہ سے (گزشتہ لوگ) کیا پہلے اور کیا پچھلے سب آپ پر رشک کریں۔(٣٠) عَنْ عَلِيّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَكْتَالَ بِالْمِكْيَالِ الْأَوْفَى إِذَا صَلَّى عَلَيْنَا أَهْلَ الْبَيْتِ فَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ اجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَبَرَكَاتِكَ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ وَأَزْوَاجِهِ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ وَذُرِّيَّتِهِ وَ أَهْلِ بَيْتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مجيد (جلاء الافهام بحوالہ سنن نسائی) ترجمہ۔حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت میم نے فرمایا ہے جس شخص کے لئے یہ بات خوشی کا موجب ہو کہ جب وہ ہم لوگوں یعنی اس گھر میں رہنے والے لوگوں پر درود بھیجے۔تو وہ اس نعمت کا بڑے سے بڑا پیمانہ لبالب بھرا ہوا لے رہا ہو۔وہ یوں درود بھیجے اَللّهُمَّ اجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَبَرَكَاتِكَ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ وَازْوَاجِهِ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ وَذُرِّيَّتِهِ وَأَهْلِ بَيْتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اے اللہ اپنے کامل نبی محمد مال پر اور آپ کی سب بیویوں پر جو تمام مومنوں کی مائیں ہیں۔اور آپ کی اولاد پر اور آپ کے اہلبیت پر ہر ایک رنگ میں اپنی جناب سے صلوات اور برکات نازل کرے جیسا کہ تو نے ابراہیم پر اپنی خاص رحمت بھیجی تھی۔تو بہت ہی حمد والا اور بزرگی والا ہے۔(۳) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا اللَّهَ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا سَمِعْتُمُ الْمُؤدِّنَ ۱۹۵ رساله درود شریف فَقُولُوا مِثلَ مَا يَقُولُ ثُمَّ صَلَّوا عَلَيَّ فَإِنَّ مَنْ صَلَّى عَلَى صَلوةَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عَشْرًا ثُمَّ سَلُوا اللَّهَ لِى الوَسِيلَةَ فَإِنَّهَا مَنْزِلَةٌ فِي الْجَنَّةَ لَا تَنْبَغِي إِلا لِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ وارْجُوا أَنْ أَكُونَ أَنَا هُوَ فَمَنْ سَاَلُ اللهُ لِي الْوَسِيلَةَ حَلَّتْ عَلَيْهِ الشَّفَاعَةُ (صحیح مسلم) ترجمہ۔حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے آنحضرت میں سے سنا ہے آپ فرماتے تھے۔جب ازان سنو تو جو کلمات موذن کے تم بھی کہا کرو۔اور اس کے بعد مجھ پر درود بھیجا کرو (اور یاد رکھو) کہ جو شخص مجھ پر بہت عمدگی کے ساتھ (ایک بار) درود بھیجے گا اس پر اللہ تعالیٰ دس بار درود بھیجے گا۔اور درود یوں بھیجو کہ میرے حق میں اللہ تعالیٰ کے حضور وسیلہ کے لئے دعا کرو۔جو جنت میں ایک خاص منصب اور مقام ہے اور جو اللہ کے ایک ہی بندہ کی شان کے لائق ہے۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ وہ میں ہی ہونگا۔اس لئے جو شخص میرے حق میں اللہ تعالیٰ سے اس منصب کے لئے دعا کرے گا۔اسے میری شفاعت نصیب ہوگی نوٹ له وسیلہ کے معنے ہیں ذریعہ واسطہ۔شاہی دربار میں اعلیٰ منصب۔خاص درجہ۔اور ان معانی کا مشترک مفہوم ہے، خدا تعالیٰ کی جناب میں ایسا عزت اور عظمت کا مقام جسے پانے والا تمام مخلوق کی سعادت یابی کے لئے ذریعہ اور واسطہ ہو۔اذان کے بعد اس بات کے لئے دعا کرنے کا طریق اس حدیث میں بیان ہوا ہے:۔عَنْ جَابِرِبْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ حِيْنَ يَسْمَعُ النِّدَاءُ اللَّهُمَّ -