رسومات کے متعلق تعلیم

by Other Authors

Page 60 of 61

رسومات کے متعلق تعلیم — Page 60

60 احمدی مستورات کا فرض :- پس ہم جنہوں نے حضرت مسیح موعود امام آخر الزمان اور آپ کے خلفاء کے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔ہمیں آپ کے اس ارشاد کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا چاہئے کہ ہر قسم کی رسوم اور ہوا و ہوس کو چھوڑ کر خالص اللہ تعالیٰ کے لئے اپنی زندگیاں گزاریں۔ایک پاک تبدیلی ہمارے نفوس میں پیدا ہو اور اس کی روشنی ہر طرف پھیلے۔ہم نمونہ بنیں اسلامی برکات کا اور ان لوگوں میں شامل ہوں جن کو قبولیت اور نصرت دی جاتی ہے۔لجنہ اماءاللہ کی تمام ممبرات اور تمام احمدی مستورات کا فرض ہے کہ وہ حضرت خلیفتہ اسیح الرابع کی تمام ہدایات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ترک رسومات کی تحریک کو پورے زور وشور سے جاری کریں رسومات کا پھر سے جماعت میں پیدا ہونا بھی عورتوں کی وجہ سے ہے ان میں اپنی جہالت، کم عقلی اور قرآن مجید کی تعلیم سے لاعلمی کے باعث اور رشتہ داروں اور برادری سے مقابلہ نہ کر سکنے کی ہمت اور جرات نہ ہونے کی وجہ سے وہ رسومات پھر سے پھیلنی شروع ہو گئی ہیں جو جماعت کے ابتدائی مانے والوں نے حضور کی مقدس صحبت میں ترک کر دی تھیں۔میری بہنو! اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک قربانی مانگتا ہے اور سب سے بڑی قربانی یہی ہے کہ اپنی خواہشات اور جذبات کی گردن پر چھری پھیرتے ہوئے ہماری زندگیاں رسومات اور تکلفات سے پاک ہو کر محض اللہ تعالیٰ کی خاطر ہو جائیں تا وقتیکہ ہمارا نصب العین ہمیں حاصل ہو جائے۔اے اللہ تو ایسا ہی کر۔