رسومات کے متعلق تعلیم

by Other Authors

Page 59 of 61

رسومات کے متعلق تعلیم — Page 59

59 کریں کہ ان کی عام برکات دنیا میں پھیلیں اور محبت الہی اور ہمدردی بندگان خدا کا پاک چشمہ ہر یک دل سے نکل کر اور ایک جگہ اکٹھا ہو کر ایک دریا کی صورت میں بہتا ہوا نظر آوے۔خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ محض اپنے فضل اور کرامت خاص سے اس عاجز کی دعاؤں اور اس ناچیز کی توجہ کو ان کی پاک استعدادوں کے ظہور و بروز کا وسیلہ ٹھہرا دے اور اس قدوس جلیل الذات نے مجھے جوش بخشا ہے تا میں ان طالبوں کی تربیت باطنی میں مصروف ہو جاؤں اور ان کی آلودگی کے ازالہ کے لئے رات دن کوشش کرتا رہوں اور ان کے لئے وہ نو ر مانگوں جس سے انسان نفس اور شیطان کی غلامی سے آزاد ہو جاتا ہے اور بالطبع خدا تعالیٰ کی راہوں سے محبت کرنے لگتا ہے۔اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ان کے لئے کہ جو۔۔داخل سلسلہ ہو کر صبر سے منتظر رہیں گے ایسا ہی ہو گا۔“ 66 روحانی خزائن جلد 3 ازالہ اوہام صفحہ 562561 ہم روزانہ کئی کئی بار نماز میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے ہیں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (فاتحہ : 6) اے اللہ ہمیں سیدھے راستہ پر چلا ئیو۔ایسا راستہ جو سیدھا تجھ تک جاتا ہو۔یہ راستہ اور ہدایت متقیوں کو ہی نصیب ہو سکتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ کی کامل فرمانبرداری کرنی چاہیئے اور اپنی مرضی کو خدا تعالیٰ کی مرضی کے لئے چھوڑ دینا چاہئے اور اپنے پر فتنا وارد کرنی چاہئے تا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا نصیب ہو اللہ تعالیٰ ہم سب کو تو فیق عطا فرمائے آمین