رسومات کے متعلق تعلیم — Page 52
52 جاری ہو گئی ہے وہ ہے سالگرہ کی رسم یعنی بچہ کی پیدائش کا دن ہر سال منانا اور اس پر دعوت پارٹی دینی یہ سب فضولیات ہیں جن سے گریز کرنا چاہئے۔بے شک آنحضرت ﷺ نے فرمایا خُذْ مَا صَفَا وَدَعُ مَا كَدَر اگر اچھی پاک صاف بات کسی قوم میں بھی نظر آئے تو اسے اختیار کرو۔لیکن بُری بات اپنی قوم میں بھی ہو تو چھوڑ دو۔سالگرہ کی رسم " ما صفا کے تحت نہیں آتی۔یہ تو نقل ہے مغربی تہذیب کی۔فائدہ اس کا کچھ نہیں وہی مال جو انسان غریبوں کی مدد کے لئے یا اشاعت اسلام کے لئے خرچ کر سکتا تھا وہ ایک دن کی تقریب میں خرچ کر دیتا ہے۔اس کی بجائے اگر ماں باپ اپنے بچے کے ایک سال اور خیریت سے گزرنے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے اپنے آپ کو ثابت کرنا چاہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے غریب اور ضرورت مند بندوں کے کپڑوں تعلیم اور علاج پر خرچ کریں تا قوم کو فائدہ ہو اور اللہ تعالیٰ خوش ہو۔آمین کی تقریب :۔احمدی گھرانوں میں ایک اور تقریب منائی جاتی ہے جس کو آمین کہتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ بچہ کے قرآن مجید ختم کرنے کی خوشی میں کوئی تقریب بغرض دعا منعقد کی جائے تا بچہ کو یہ احساس ہو کہ میرا پہلا فرض قرآن مجید ختم کرنا تھا۔الحمد للہ کہ میں نے ختم کر لیا اور دوسرے بچے جو شامل ہوں ان کو تحریک ہو جائے کہ ہم بھی جلدی جلدی پڑھیں۔ہمارے لئے اصل جواز اس کام میں ہے جو حضرت مسیح موعود آخر الزمان