رسومات کے متعلق تعلیم — Page 49
49 بالکل بدعت ہے اور ہرگز اس کے واسطے کوئی ثبوت سنت اور حدیث سے ظاہر نہیں ہوسکتا۔ملفوظات جلد پنجم صفحہ 7 ایک شخص نے دریافت کیا کہ مردے کو کھانے کا ثواب پہنچتا ہے یا نہیں؟ حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا:۔طعام کا ثواب پہنچتا ہے بشرطیکہ حلال کا طعام ہو۔“ پھر فرمایا:۔ملفوظات جلد پنجم ص 345 قرآن شریف جس طرز سے حلقہ باندھ کر پڑھتے ہیں یہ تو سنت سے ثابت نہیں ملاں لوگوں نے اپنی آمدن کے لئے یہ رسمیں جاری کر دی ہیں۔ہاں اگر خدا تعالیٰ چاہے تو مردہ کے حق میں دعا بھی قبول ہو جاتی ہے۔لیکن یاد رکھو کہ اپنے ہاتھ سے ایک پیسہ دینا بھی بہتر ہوتا ہے۔بہ نسبت اس کے کہ کوئی دوسرا آدمی اس کے عوض میں بہت سا مال خرچ کر دے۔ملفوظات جلد پنجم صفحہ 345 ﴾ 66 پھر ایک بار حضرت اقدس کی مجلس میں سوال پیش ہوا کہ کسی کے مرنے کے بعد چند روز لوگ ایک جگہ جمع ہوتے اور فاتحہ خوانی کرتے ہیں فاتحہ خوانی ایک دعا مغفرت ہے۔پس اس میں کیا مضائقہ ہے؟ حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا:۔ہم تو دیکھتے ہیں وہاں سوائے غیبت اور بے ہودہ بکو اس کے